ناندیڑ: 5/نومبر کا جلسہ پولیس کی درخواست پر ملتوی

ناندیڑ:2/نومبر۔(ورق تازہ نیوز): فلسطینیوں کیلئے ناندیڑ میں 5نومبر کو منعقد ہونے والے دعائیہ جلسہ کوملتوی کردیاگیاہے۔

اس ضمن میں متحدہ احتجاج کمیٹی برائے فلسطین ،ناندیڑ کے ذمہ دار مولانامفتی محمدایوب قاسمی نے بتایا کہ محکمہ پولیس نے مراٹھا ریزرویشن کو لے کرجاری پُرتشدد احتجاج اور پولیس فورس کی کمی کے باعث اتوار5؍نومبر کو عیدگاہ میدان پر منعقد ہونے والے دعائیہ جلسہ کو چند یوم کیلئے ملتوی کرنے کی درخواست متحدہ احتجاجی کمیٹی کے ذمہ داران سے کی ہے۔

مولانا ایوب قاسمی کےمطابق پولیس نے آئندہ دعائیہ جلسہ کے انعقاد کیلئے اجازت دینے کا تیقن دیا ہے۔ اس پس منظر میں متحدہ احتجاجی کمیٹی برائے فلسطین کی ایک ہنگامی میٹنگ چہارشبہ کی شب منعقد ہوئی ۔

اس میں محکمہ پولیس کی درخواست پر تبادلہ خیال کیاگیا اور فیصلہ لیاگیا کہ موجودہ صورت حال کو دیکھتے ہوئے دعائیہ جلسہ کو چند یوم کیلئے ملتوی کردیاجائے۔ عیاں رہے چہارشنبہ کی دوپہر ایک پریس کانفرنس لےکر 5نومبر کو دعائیہ جلسہ کے انعقاد کے ضمن میں تفصیلات سے واقف کروایاگیا تھا

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading