ناندیڑ: 30کروڑ میں سے میونسپل کارپوریشن نے اب تک صرف 6 کروڑ کا ٹیکس وصول کیا

ناندیڑ:31جنوری ۔(ورق تازہ نیوز)

ناندیڑ میونسپل کارپوریشن کے مختلف ٹیکسز کی بقایا رقم تقریبا 30 کروڑ تک پہنچ چکی ہے لیکن جاریہ مالی سال کے دوران صرف محکمہ پانی سپلائی نے اپنے ٹیکس کے چھ کروڑ روپے ہی وصول کیے ہیں۔ میونسپل کارپوریشن ذرائع کے مطابق مارچ آخر تک 15 تا 17 کروڑ روپے کی وصولی کا نشانہ ہے۔ چند روز قبل میونسپل کارپوریشن انتظامیہ نے کھڑکپورہ علاقے میں 100 غیر قانونی نل کنکشن کا پتہ لگایا تھا جس کے بعد انہیں مستقل کرنے کے لئے تین ہزار157 روپے وصول کئے گئے ۔ناندیڑکارپوریشن کاعملہ ٹیکس وصولی کے کام میں کوتاہی برت رہا ہے جس کی وجہ سے آج کروڑوں روپیہ کا ٹیکس بقایا ہے۔ اس ضمن میں میونسپل کمشنر کو خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading