بدعنوانی کے معاملے میں بلولی کی صدر بلدیہ نااہل قرار

بلولی:31جنوری (ابراربیگ) بلولی مجلس بلدیہ کی صدر شریمتی کلکرنی ہمیشہ ہی تنازعات کا شکار رہی ہیں۔ آج 31 جنوری کو ریاست مہاراشٹر کے محکمہ شہری ترقیات کے مملکتی وزیر ڈاکٹر رنجیت پارٹی نے مہاراشٹر نگر پریشد ایکٹ کی دفعہA کے تحت شریمتی کلکرنی کو اس احکام کی تاریخ سے آئندہ معیاد کے لیے صدر کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔انھوں نے یہ فیصلہ اپنے چیمبر میں دیا ہے۔ یہ فیصلہ آئندہ چند ماہ کے بعد ہونے والے لوک سبھا انتخابات پر اثر انداز ہوسکتا ہے۔

واضح رہے کہ صدر بلدیہ شریمتی میتھالی کلکرنی نے سال 2012۔ 13 اور سال 2013۔ 14 کے دوران اپنے عہدے پر قائم رہتے ہوئے مختلف سرکاری اسکیموں کا بیجا استعمال کرتے ہوئے ان میں غبن کرکے لاکھوں روپے ہڑپ لئے تھے۔اس طرح کی شکایت بلولی کے سابقہ صدر بلدیہ سبھاش پوار نے کی تھی۔ جس کے بعد معاملے کی تفتیش کرنے کا حکم سب ڈویڑنل آفیسر بلو لی کو ضلع کلکٹر نے دیا تھا۔ اس کے تحت 14 نومبر 2014 کو سب ڈویژنل آفیسر نے اپنی تفتیش کی رپورٹ پیش کردی تھی۔ اس رپورٹ میں انکشاف ہوگیاتھا کہ صدربلدیہ نے بدعنوانی کی ہے ۔ اس لئے ضلع کلکٹر نے متعلقہ صدر بلدیہ سے رقم وصول کرنے کا ایک مکتوب چیف آفیسر بلولی کو دیا تھا ۔اس احکام کے بعد صدر بلدیہ میتھالی نے دو مرحلوں میں تقریبا 61 لاکھ روپے جمع کئے تھے۔ اس کے علاوہ انہیں 4 دسمبر 2017 6 دسمبر 2017 تک پولیس کسٹڈی بھی دی گئی تھی۔ اس کے بعد صدر بلدیہ نے اس معاملے میں ضلععدالت اوراورنگ آبادبنچ میںاپیل بھی کی تھی لیکن وہاں بھی انہیں کوئی کامیابی نہیں ملی۔ اس کے بعد یہ معاملہ ریاست مہاراشٹر کے وزارت شہری ترقیات تک پہنچ گیا ۔

اس محکمے نے سب ڈویڑنل آفیسر بلولی کی تفتیش کی رپورٹ اور چیف آفیسر بلولی کی زیرصدارت تین رکنی کمیٹی کی رپورٹ کی بنیاد پر شریمتی کلکرنی قصور وار پایااور مہاراشٹر نگر پریشد 1965 کی دفعہ 55 کی ترمیم کے مطابق اس احکام کی تاریخ سے انکی بقیہ معیاد تک صدربلدیہ کے عہدہ سے دور رہنے کاحکم دیا ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading