ناندیڑ::31جنوری ۔(ورق تازہ نیوز)ناندیڑ شہر کے گاڑی پورہ علاقے میں گزشتہ روز نوجوان نے پھانسی لے کر خودکشی کر لی۔اتوارہ پولیس ذرائع کے مطابق 29 جنوری کو رات کے وقت گاڑی پورہ کے ماروتی مندر کی قریب رہنے والے آنند ڈھونڈو سنہا عمر 26 سال نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر اپنے گھر میں لوہے کے اینگل سے پھانسی کا پھندا باندھ کر خودکشی کر لی۔ دوسرے دن صبح پانچ بجے گھر والوں کو اس بات کا علم ہوا تو انہوں نے نوجوان کو ہسپتال منتقل کیا گیا گیا تھا لیکن اس کی موت ہو چکی تھی۔ پولیس نے سنیل کی شکایت پر سی آر پی سی کے تحت اتفاقی موت کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔