ناندیڑ : 23 مارچ (ورق تازہ نیوز) گاڑی پورہ کے ساکن یوسف رضا کی اہلیہ محترمہ گزشتہ شب(22 مارچ) 10 بجے مختصر سی علالت کے بعد انتقال کرگئیں۔ وہ شوگر کی مریضہ تھیں۔
نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر مسجد بڑی درگاہ شریف میں ادا کی گئی اور اسی مسجد کے قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔
مرحومہ کے پسماندگان میں شوہر 2 لڑکے اور 3 لڑکیاں ہیں۔اللہ رب العزت مرحومہ کی مغفرت کرے۔ انھیں جنت الفردوس میں جگہ عطا کرے۔ پسماندگان کو صبر و تحمل دے۔