حافظ محمد صفی الدین عزیر هنے گاوں تعلقہ دیگلور ضلع ناندیڑ

حافظ محمد صفی الدین عزیر
هنے گاوں تعلقہ دیگلور ضلع ناندیڑ
اردھاپور( شیخ زبیر ) حافظ محمد صفی الدین عزیر مولانا محمد سمیع الدین صاحب کامل الفقہ جامعہ نظامیہ کے فرزند اور مولانا مفتی محمد انوار احمد صاحب نائب شیخ التفسیر جامعہ مظامیہ کے بھانجہ ہیں۔ ان کا شمار ان چنندہ جید حفاظ کرام میں ہوتا ہے جو نہ صرف دینی بلکہ دنیوی تعلیم میں بھی نمایاں مقام حاصل کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔ کمسن حافظ قرآن نے بتایا کہ انہوں نے المدرستہ العربیہ لتحفیظ القرآن الکریم تاڑبن سے حافظ و قاری محمد مبین صاحب کی نگرانی میں 12سال کی عمر میں دو سال دو ماہ کے قلیل عرصہ میں مکمل حفظ قرآن کی سعادت حاصل کی ار الحمد اللہ دو سال سے گھر میں نماز تراویح میں مکمل قرآن سنا رہے ہیں۔ حافظ صاحب نے اس سال ”کل ہند مسابقتہ القرآن “ میں حصہ لیا جس میں ہندوستان بھر سے سینکڑوں جید حفاظ نے شرکت کی۔ حافظ صاحب نے بہتر مظاہرہ پیش کرتے ہوئے اس مقابلہ میں 9 واں مقام حاصل کیا اور ریاست تلنگانہ سے منتخب ہونے والے واحد حافظ قرآن ہیں۔ وہ جامعہ نظامیہ میں بھی امتحان حفظ میں درجہ اول امتیازی س کامیاب ہوئے۔حافظ میں صفی الدین نے بتایا کہ اس آن لائن مقابلہمیں اُن سے 30 منٹ تک حفظ قرآن کا امتحان لیا گیا۔ اس کا فائنل مقابلہ ان شاءاللہ 27مارچ ممبئی میں منعقد ہوگا ان شاءاللہ وہ اس میں شرکت کریں گے اور اس میں کامیابی کے لیے دعا کی خواہش کی ہے۔ حافظ صاحب نے بتایا کہ وہ کا کتیہ ٹکنو اسکول میں نویں جماعت میں زیر تعلیم ہیں اور مستقبل میں عالم دین اور داعی کے ساتھ ڈاکٹر بننے کا عزم رکھتے ہیں۔ حافظ صاحب نے رمضان المبارک کی تیاری کے تعلق سے بتایا کہ انہوں نے اس سال 15مکمل دور کئے ہیں مزید جاری ہے۔ ان کے بڑے بھائی محمد شجیع الدین اویس بھی الحمداللہ حافظ قرآن ہیں اور انٹرمیڈیٹ میں زیر تعلیم ہیں۔