ناندیڑ : گوئند کوکلوار حملہ معاملہ میں تیسرا ملزم گرفتارپولس کا اگلا نشانہ ”رندھا“

ناندیڑ: 7 نومبر ۔(ورق تازہ نیوز)کانگریس کے کارکن گوئند کوکلوار پرحملہ کے معاملے میں اتوارہ پولس نے تیسرے ملزم کو بھی گرفتار کرلیا ہے ۔آج 7نومبر کو فرسٹ جوڈیشیل مجسٹریٹ این ایل گائیکواڑ نے تینوں کو 11نومبر تک پولس کسٹڈی میں بھیج دیا ہے ۔17 اگست کو وینکرکالونی میں گوئند کوکلوار کو انکے دفتر کے باہر ریوالورسے فائرئنگ کرکے جان سے مارنے کی کوشش کی گئی تھی ۔

اس حملہ میں زندہ بچ گئے او رانھیں فی الفور ممبئی منتقل کیاگیاتھا اور آج بھی یہاں زیر علاج ہے ۔پولس نے ابتداءمیں بجرنگ عرف یودھا بھیم راو نرواڑے ‘اورراجو دیوراو راوت کوگرفتار کیاگیاتھا اسکے بعد پولس کوفائرئنگ کرنے و الے ملزمین کی تلاش تھی اورر گزشتہ دنوں گروچرن سنگھ عرف لکی گل اور سید نجی الدین عرف گڈو سید منیر الدین 38 سال کو گرفتار کرنے میں پولس کوکامیابی ملی ۔ان دونوں کو7نومبر تک پولس کسٹڈی ریمانڈ تک بھیجاگیاتھا۔دریں اثناءپولس نے کل رائے گڑھ ضلع کے پین سے مزید ایک ملزم سبھاش موہن پوار کو منتقلی وارنٹ پر ناندیڑ لایاگیا ۔

آج 7نومبر تک پی آئی پردیپ کاکڑے ’اوردیگر ملازمین نے تینوں ملزمین کے چہرے پر سیاہ ماسک پہناکرعدالت میں پیش کیا ۔پی آئی کاکڑے نے عدالت میںبتایا کہ جس موٹرسائیکل نمبر MH 26- AJ 0080 پرسوار ہوکر گوئند کوکلوار پر حملہ کیاگیااسے پونہ سے لایاگیا ہے ۔اس کے علاوہ گروچرن سنگھ گل سے ایک بندوق اور تین گولیاں ضبط کی گئی ہے ۔ ان تمام نے ہرویندر سنگھ رندھا کے کہنے پر حملہ کیا۔اس موٹرسائیکل پر ملزمین نے دیگر جرائم انجام دئےے ہیں یا نہیں اسکی تفتیش کی جارہی ہے جبکہ 11اعداد والے نمبر سے رندھا ان مجرمین کے ربط میں تھا ۔جس کی تلاش کرنا ہے۔ اسلئے ملزمین کے پی سی آر میں توسیع کرنے کامطالبہ کیا ۔ملزم سبھاش پوار نے عدالت میںکہاکہ وہ 25جولائی 2019ءسے رائے گڑھ کے پین کی جیل میںقید ہے ۔ان تمام بحث ودلائل کے بعد جج این ایل گائیکواڑ نے تینوں ملزمین کو 11نومبر تک پولس کسٹڈی ریمانڈ میںبھیج دیا ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading