ناندیڑ کے معروف کالج کی ٹیچر کاجنسی استحصال‘تین نوجوانوں کے خلاف مقدمہ درج

ناندیڑ:31 مئی۔(ورق تازہ نیوز)شہر کے ایک مشہور و معروف تعلیمی ادارہ میں خدمات انجام دینے والی خاتون ٹیچر کوجنسی استحصال کرکے بلیک میلنگ کرنے والے تین نوجوانوں کے خلاف تنگ آکر اس خاتون نے پولس اسٹیشن میںشکایت درج کروائی ہے ۔

مار چ2018ءمیں شہر کے ایک کالج میں معلمہ کی خدمات انجام دے رہی خاتون کو سندیپ ڈھگے نے اپنے جال میں پھنسایااورسرکاری ریسٹ ہاوس کے عقب میں اپنے گھر لے جاکر اسکا جنسی استحصال کیا۔اس کام میں سندیپ کو اسکے دوست منگیش اور سومیش نے مدد کی تھی ۔ جنسی استحصال کی شکار خاتون اپنی زندگی کسی طرح گزربسر کررہی تھی لیکن ان نوجوانوں نے اسکی فحش ویڈیو گرافی کرکے اسے وائرل کرنے کی دھمکیاں دے رہے تھے اوراسی دھمکی کی آڑ میں باربار جنسی استحصال کررہے تھے جس کی وجہہ سے خاتون ٹیچر عاجز آچکی تھی ۔اس لئے آخر کارقانون کاسہارا لینے کاطئے کرلیا ۔

شیواجی نگر پولس اسٹیشن حدود میں یہ واقعہ رونما ہواتھالیکن شیواجی نگر کی خاتون پولس آفیسر رخصت پرر ہنے کی وجہہ سے ائیرپورٹ پولس اسٹیشن کی پی ایس آئی امرتا بورچاٹے کوطلب کرکے قانونی عمل مکمل کرنے کے بعد متاثرہ خاتون کی شکایت پر سندیپ ڈھگے ‘ منگیش اور سومیش کے خلاف جرم نمبر 186/19کے تحت مقدمہ درج کردیاگیا ۔ مزید تفتیش پی آیی چندرشیکھر چودھری کررہے ہیں۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading