ناندیڑ:نہایت ہی افسوس کے ساتھ یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ آج مؤرخہ 29 مئی 2025 بروز جمعرات کو ناندیڑ کے قدیم گنج کے محمد انیس الدّین صاحب کی اہلیہ محترمہ شہناز فاطمہ کا طویل علالت کے باعث اورنگ آباد کے نجی ہسپتال میں آج رات 1:30 بجے بقضائے الہی انتقال ہو چکا ہے۔ (انا لله وانا الیه راجعون)۔
مرحومہ، قدیم گنج، ناندیڑ کی معروف شخصیت صدرالمدرّسین الحاج ابو یوسف محمد الف الدّین صاحب مرحوم کی حقیقی بہو تھیں اور محمد منہاج الدّین، محمد شجاع الدّین، محمد شفیع الدّین مرحوم، محمد ضمیر الدّین، محمد وقار الدّین اور الحاج محمد رضوان الدّین کی والدہ ماجدہ تھیں۔ الله تعالیٰ، مرحومہ کی مغفرت فرمائے، انھیں جنت الفردوس میں اعٰلی مقام عطا فرمائے اور تمام لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین یارب العالمین ۔
ان شآء الله! مرحومہ کی نماز جنازہ آج بتاریخ 29 مئی 2025 بروز جمعرات بعد نمازِ ظہر بوقت 2:00 بجے مسجد حضرت غازی فتح جنگ خان نوابؒ، قدیم گنج، ناندیڑ میں ادا کی جائے گی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئیگی۔