ناندیڑ:یکم اگست:(ورقِ تازہ نیوز) پولس اور حکومت کی جانب سے کوئی کاروائی نہ کئے جانے سے شرپسندوں کے حوصلے کافی بلند ہورہے ہیں ۔ اسلئے وہ کسی بھی بات پر مسلمانوں کونشانہ بنارہے ہیں انھیں جان سے مار بھی رہے ہیں ۔ناندیڑضلع کے عمری ٹاون میں یکم اگست کو شام کے و قت کچھ شرپسندوں نے ایک مسلم فیملی پر حملہ کردیا کیونکہ اُن کا کہناتھا کہ تم نے ہمیں بیلوں کاہفتہ دینا بند کردیا ہے ۔
اس خاندان کے تاجر مویشیوں کی خریدوفروخت کاکاروبار کرتے ہیں اسلئے وہ آج بازارمیں اپنے مویشی فروخت کرکے گھر جارہے تھے کہ راستہ میںشرپسندوں نے انھیں روک دیا اور بُری طرح مارپیٹ کی ۔بالخصوص ایک خاتون کے ساتھ بدتمیزی بھی کی۔
اس واقعہ میں شیخ بابو سعیدصاحب‘شیخ سلیم شیخ بابو ‘ رابعہ بی کوشدید چوٹیں آئی ہیں۔انھیں علاج کےلئے ناندیڑکے سرکاری دواخانہ منتقل کیاگیا ہے۔اس واقعہ کی اطلاع ملنے پرمجلس کے ریاستی جنرل سیکریٹری سید معین فی الفوراسپتال پہنچ گئے اور مظلومین کی عیادت کی اور تفصیلی معلومات حاصل کرتے ہوئے ہرممکن تعاون کاتیقن دیا ہے۔