ناندیڑ : آشاورکرس کا پانچ گھنٹوں تک راستہ روکو احتجاج
ناندیڑ:14ستمبر(ور ق تازہ نیوز) تین ستمبر س مہاراشٹر کے آشا و گٹ پرورتک ہرضلع کے ضلع پریشد پریشد و ضلع کلکٹر دفتر کے روبرو مختلف احتجاج کررہے ہیں۔ا سی کے حصہ کے طو رپرناندیڑ میں ناندیڑفیڈریشن کی جانب سے 3ستمبر کو ضلع پریشد ناندیڑ کے روبرو دیڑھ ہزار ورکرس نے ہڑتال کی تھی ۔ آج ناندیڑمیں ناگپور۔ حیدر آباد ہائی وے پر سینکڑوں کی تعداد میں آشاورکرس نے سیٹوتنظیم کی قیادت میں احتجاج کیا۔ پانچ گھنٹوں تک راستہ روکوآندولن کرنے سے یہاں پر ٹرافک جام رہا ۔اس طرح کی اطلاع کامریڈ اجولا پنڈلوار‘گنگادھر گائیکواڑ نے دی ہے ۔
ناندیڑ: ندی میں ڈوبنے والے تینوں نوجوانوں کی نعشیں دستیاب

ناندیڑ:14ستمبر(ور ق تازہ نیوز)گزشتہ روزنگینہ گھاٹ میں گوداوری ندی پر موبائیل فون کے ذریعہ سیلفی لینے کے دوران تین نوجوان ندی میںبہہ گئے تھے۔ایک نوجوان کی نعش کل شام ہی دستیاب ہوگئی تھی جبکہ دیگر دو نوجوانوں کی نعشیں آج بروز ہفتہ کو صبح سات بجے ناوگھاٹ کے پاس دستیاب ہوئی۔ 12 ستمبر کود وپہر ڈھائی بجے نگینہ گھاٹ احاطہ میں تین نوجوان ندی میں بہہ جانے کی بحث چل رہی تھی اس تعلق سے ذرائع ابلاغ نے سرکاری انتظامیہ سے اسکی معلومات لینے کی کوشش کی تو انھوں نے کہاکہ اسکی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ اسلئے سبھی یہ سمجھ رہے تھے کہ ندی کی سطح آب میں اضافہ کے باعث اس طرح کی افواہ پھیلی ہے۔

لیکن دوسرے دن نندی مستری ساکن اعظم گڑھ( یوپی) نے پولس اسٹیشن میں اطلاع دی کہ جون 2019ءسے گرودوارہ لنگر صاحب میں مستری کام کرنے والے نوجوان اروند نشاد‘دھر منڈرا عرف دھرمیندر نشاد اور رام نیواس رمیش نشاد نگینہ گھاٹ کے پاس گنیش وسرجن کا نظارہ دیکھ رہے تھے اس وقت تینوں بھی ندی میں اپنے پاوںرکھے تھے اچانک پانی کابہاو تیز ہوگیااور تینوں بھی بہہ گئے۔ 13ستمبر کوشام کے وقت دھر منڈرا عرف دھرمیندر نشاد کی نعش سائی بابا مندر کے قریب سیڑھیوں کے پاس ملی اور آج 14 ستمبر کو صبح اروند ہرگنو نشاد اور رام نیواس رمیش نشاد کی نعشیں ناوگھاٹ بریج کے پاس دستیاب ہوئی ۔جیورکشک دستہ نے دونوں کی نعشوں کو ڈھونڈ نکالا ۔
گاڑی پورہ میں بہو کو سسرال والوں نے پھانسی پر لٹکادیا
ناندیڑ:14ستمبر(ور ق تازہ نیوز)گزشتہ دنوں گاڑی پورہ میں سسرا ل والوںنے بہو کاگلاگھونٹ کر قتل کردیا اور اسکی نعش کو پھانسی کے پھندے پر لٹکادیا اوریہ بتانے کی کوشش کی کہ اس نے خودکشی کی ہے۔اس معاملے میں لڑکی کی والدہ نے اتوارہ پولس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیاہے۔ تفصیل کے مطابق 12ستمبر کوگاڑی پورہ میں رہنے والی سویتا انیل سنہہ ٹھاکور عمر 30سال کوسسرال کے افراد دو لاکھ روپے آٹورکشہ خریدنے کےلئے لانے کامطالبہ کرکے گالی گلوچ کررہے تھے۔اسی شب سسرال والوں نے سویتا کا گلاگھونٹ کرقتل کردیااور بعد میں نعش کے گلے میںساڑی کا پھندہ ڈال کر یہ بتانے کی کوشش کی کہ اس نے خودکشی کرلی ۔ جب سویتا کے والدین اسکے سسرال پہنچے تو انھیں بھی مارپیٹ کی گئی ۔سویتا کی والدہ اوشابائی اوم پرکاش ٹھاکور کی شکایت پر اتوارہ پولس نے سسرال والوں کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعات 302۔498(A)‘ 109‘323’] 504’‘506 ‘34کے تحت مقدمہ درج کیاگیا ہے ۔ اے پی آئی گیتے معاملے کی تفتیش کررہے ہیں ..
گنیش وسرجن کے دن سیڈکو میں مارپیٹ کا واقعہ
ناندیڑ:14ستمبر(ور ق تازہ نیوز)گنیش وسرجن کے دن رات ساڑھے دس بجے سیڈکو میں پرساد تقسیم کی معمولی بات پر تنازعہ ہواتھا جس کے بعد پانچ افراد نے نوجوان اور اسکی والدہ کو مارپیٹ کی گئی ۔ دیہی پولس اسٹیشن میں بالاجی سوریہ کانت راٹھوڑ نے شکایت درج کروائی کہ 12 ستمبر کو شب ساڑھے دس بجے سدھی وینائیک مندر کے سامنے سڑک پر گنیش وسرجن کاپرساد تقسیم کیاجارہاتھا اس وقت فریادی کے ساتھ کچھ افراد نے جھگڑا کیااسکے یہ سبھی وہاںسے چلے گئے لیکن کچھ دیر بعد پانچ افراد کی ٹولی کے ساتھ پہنچے جن کے ہاتھوں میں سلاخیں و لکڑیاں تھیں اورپھرفریادی کی گردن ‘ منہ اور ناک پر وار کرکے شدید زخمی کردیا ۔جب فریادی کی والدہ نے رفع دفع کرنے کی کوشش کی تو انھیں بھی مارپیٹ کی ۔ دیہی پولس نے فریادی کی اس شکایت پر ملزمین کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے ۔ پی ایس آئی گھولوے معاملے کی تحقیقات کررہے ہیں۔
ناوگھاٹ کے پاس خنجر کےساتھ گھومنے والا نوجوان گرفتار
ناندیڑ:14ستمبر(ور ق تازہ نیوز) گنیش وسرجن کے دن ناو گھاٹ علاقہ میں خنجر کے ساتھ گھومنے والے نوجوان کو پولس نے گرفتار کرلیا ۔ 12 ستمبر کوشب ساڑھے آٹھ بجے ناو گھاٹ کے پاس ورزش خانہ کے پاس ایک نوجوان خنجر کے ساتھ گھوم رہاتھا جس کی اطلاع پولس کو ملنے پر اسے گرفتار کرلیا ۔ہیڈکانسٹیبل شیخ رسول کی شکایت پرآرمس ایکٹ کا مقدمہ نوجوان کے خلاف درج کیاگیا ۔
گووردھن گھاٹ پُل پرلٹیروں نے تاجر کو لوٹ لیا
ناندیڑ:14ستمبر(ور ق تازہ نیوز)آج صبح پانچ بجے کے درمیان کوٹھا تا گووردھن گھاٹ پُل کے راستے وزیر آباد کی سمت پیدل آرہے ایک شخص کو لٹیرے نے لوٹ لیا ۔دیہی پولس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیاگیا ۔آج 14ستمبر کو صبح پانچ بجے کیلاس ناناراو پوار عمر 42سال پیدل ناو گھاٹ پُل سے آرہے تھے ۔وہ رام کرشنا ساڑیز سیل میں کام کرتے ہےں اسلئے کبھی کبھی بیرون گاوں جاکر ساڑی فروخت کرنے جاتے ہیں ۔ اسلئے 14ستمبر کوصبح کے وقت بھاوسارچوک کی سمت جاناتھا ۔ لیکن کوٹھا میں آٹورکشہ نہ ملنے پر وہ پیدل ہی گووردھن گھاٹ پُل سے وزیر آباد کی سمت روانہ ہوئے ۔اس وقت سیاہ رنگ کی موٹرسائیکل نمبر 8494 پرسوار دو نوجوانوںنے کیلاش کاگلاپکڑ کر پُل کے کنارے لے گئے اوردھمکی دی کہ جو بھی تمہارے پاس رقم ہے ہمیں دے دو ورنہ ندی میں پھینک دیںگے۔اسلے کیلاش نے اپنے پاس موجود 5300 روپے نقدااور موبائل فون لٹیرے کے سپرد کردیا۔اس معاملے میں دیہی پولس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیاگیا ۔ پی ایس آئی شیخ جاوید تفتیش کررہے ہیں۔
