ناندیڑ:8مارچ :(ورق تازہ نیوز)ناندیڑ-واگھالا شہر میونسپل کارپوریشن کے درجہ چہارم کے 9 ملازمین میں میئر شریمتی شیلا تائی بھورے اور کمشنر لہوراج مالی کے ہاتھوں میئر کے چیمبر میں دوپہر کپڑوں کی تقسیم عمل میں آئی ۔کارپوریشن کے درجہ چہارم کے ان ملازمین کو پانچ میٹریونیفارم کا کپڑا تقسیم کیا گیا ۔
چیئرمین فاروق علی خان ‘اپوزیشن لیڈر گروپ گرپریت سنگھ سوڈی ‘ خواتین اطفال بہبود کمیٹی چیئرمین پرکاش کور خالصہ‘ ڈپٹی چیئرمین ڈاکٹر عرشیہ کوثر‘ ہاو¿س لیڈر وریندر سنگھ گاڑی والے کے ہاتھوں بھی کپڑا تقسیم کیاگیا ۔
اس موقع پر سابقہ نائب صدر بلدیہ کشور بھورے ‘ اسسٹنٹ کمشنر سداشو پتنگے ‘گوتم کوڑے بھی موجود تھے۔ آج جن ملازمین کو یونیفارم کاکپڑاتقسیم کیا گیا ان میں وشال راج بھوج ‘گوئند ایکے ‘ستیش اوجھا‘سنگھ رتن ‘سنبھا‘گارولے ‘ ‘ ساجد خان ‘رئیچل راٹھوڑ‘ستیہ نارائین‘بھیم راو¿ نورے ‘ شامل ہیں´۔دیگر ملازمین کو یونیفارم کا کپڑا اسٹیڈیم میں واقع کارپوریشن کے دفتر میں دیا جائے گا۔