ناندیڑ: 6مئی (ورق تازہ نیوز)کوروناجیسے مہلک مرض کے پیش نظر سارے ملک بھر میں تقریبا دیڑھ ماہ سے لاک ڈاون کاسلسلہ جاری ہے ۔اسلئے ہر بڑے شہر سے لے کر چھوٹے سے دیہات میںبھی لاک ڈاون پر سختی سے عمل آوری کی جارہی ہے ۔ضلع انتظامیہ وپولس انتظامیہ نے احتیاطی تدابیر کے طور پرناندیڑشہر میں اہم سڑکوںکو پوری طرح بندکردیاہے تاکہ لوگ اپنے گھروں سے بے وجہہ باہر نہ نکل سکے ۔
اس لاک ڈاون کی وجہہ سے عوام کو پریشانیاں بھی کافی ہورہی ہیں لیکن کورونا جیسے مہلک مرض پرقابو پانے کیلئے لاک ڈاون بہت ضروری ہے ۔شہر کی تمام سڑکوں کے علاوہ گلی کوچوں کی کچھ سڑکیں بھی پولس انتظامیہ نے خود بند کررکھا ہے ۔ہر جگہ بمبولگاکر سڑکوں کی حد بندی کی گئی ہے مگرعوام کی سہولت کیلئے کچھ مقامات پرموٹرسائیکل جاسکے اس طرح کا راستہ بھی چھوڑاجارہا ہے باوجوداس کے بعد شہر کے بیشتر علاقوں بالخصوص گلی کوچوں میںمقامی افراد پولس انتظامیہ کی اجازت کے بغیر اپنی مرضی سے سڑکیں پوری طرح بندکررہے ہیں اُن کا کہنا ہےکہ انکے محلہ یاگلی میںد یگر علاقوں کے لوگ داخل ہورہے ہیں جس سے کورونا پھیلنے کا خطرہ ہے ۔گلی کوچوںمیں سڑکیں بند کرنے کے معاملے پر خود مقامی لوگوں میں اتفاق رائے نہیں ہورہاہے جس کے باعث محلہ میں نیا تنازعہ کھڑا ہورہا ہے۔اُن لوگوں کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ غیر ضروری طور پر محلے اورگلی کی سڑکیںبند کررہے ہیں ۔اگرکوئی طبی یادیگر ایمرجنسی کی صورتحال پیدا ہوجا ئے توان بند پڑی سڑکوں سے باہر نکلنے میں کافی دشواری ہوسکتی ہے ۔اسلئے لوگوں کاکہنا ہے کہ پولس انتظامیہ کی اجازت کے بغیر اپنے محلہ وگلی کی سڑکوں کوبے وجہہ بند نہ کریں اگر کوئی ایساکرتا ہے تو اسکے خلاف پولس قانونی کاروائی کرے ۔