ناندیڑ:پولس کوگمراہ کرنے کیلئے پیاز کے ٹرک میں چوری سے گٹکھے کی اسمگلنگ‘34لاکھ مالیت کامال ضبط

Gutka1ناندیڑ۔6۔مئی۔(ورق تازہ نیوز)لوکل کرائم برانچ کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ ایک ٹرک کرناٹک کے ہمناآباد سے حمایت نگر جارہاہے جس میں غیرقانونی طریقہ سے گٹکھا منتقل کیاجارہا ہے ۔ اس اطلاع کے بعد مقامی کرائم برانچ کے پولیس انسپکٹر ودرکاداس چکلیکر اور ان کی ٹیم نے بدھ ، 6 مئی کو صبح 5.30 بجے تا 6 بجے کے درمیان ، دودھ ڈیری وسرنی چوک علاقہ میں جال بچھایااس دوران ٹرک نمبر MH26-BE-4064 کوروک کرا سکی تلاشی لی گئی اس وقت ٹرک میں پیاز کے مال کے نیچے گٹکھا چھپاکررکھا ہواتھا۔ ٹرک سے مجموعی طور پر 46 لاکھ روپےوں کا مال ضبط کیاگیا

جن میں ساگر پان مسالہ کمپنی کی 60 بوری گٹکھا ، مالیت 34 لاکھ روپے اور ٹرک 12 لاکھ روپے سمیت 46لاکھ روپیوں کامال ضبط کیاگیا اس کارروائی میں تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔لاک ڈاو¿ن کے دوران ، سپرنٹنڈنٹ پولیس وجے کمار مگر نے ناندیڑلوکل کرائم برانچ کو ہدایت دی ہے کہ جو بھی شخص کسی بھی قسم کی شراب اور گٹکا اسمگل کرتا ہے یا فروخت کرتا ہے اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ اس کے مطابق سپرنٹنڈنٹ پولیس وجئے کمار مگر کی رہنمائی میں ، مقامی کرائم برانچ کے پولیس انسپکٹر دروازکاداس چکھلیکر ،پی ایس آئی چوہان ُ بھنوداس وڈجے ، دشرتھ جمبھلیکر ، پدما کامڑے ، تاناجی یلجے ، بالاجی منڈے اور بجرنگ بودھکے نے یہ کارروائی کی۔ریاست میں کورونا وائرس (کوویڈ۔19) بڑی تعداد میں پھیل رہا ہے۔ اس کے لئے حکومت کی جانب سے مختلف احتیاطی اقدامات کیے جارہے ہیں۔ ریاست میں کورونا وائرس (کوویڈ۔19) کو پھیلنے سے روکنے کے لئے 14 مارچ 2020 سے متعدی بیماریوں کی روک تھام کا قانون ، 1897 نافذ کیا گیا ہے۔