ناندیڑ : (ورق تازہ نیوز ) ان دنوں پورے شہر بالخصوص دیگلورناکہ علاقہ میں ٹریفک جام کے مسائل سنگین صورت حال اختیار کرگئے ہیں۔ بعدعصر تویہاں ٹریفک جام معمول بن گیاہے ، جس کے باعث علاقہ کی عوام کو کئی طرح کی مشکلات پیش آرہی ہیں۔
جس کے باعث یہاں ٹریفک مسائل پیدا ہوتے رہتے ہیں اور وقفہ وقفہ سے حادثات رونما ہوتے ہیں جس میں کئی افراد زخمی جبکہ کئی ایک اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
ناندیڑ پولیس فورس ناندیڑ شہر میں ٹریفک کو ہموار کرنے کے لیے آج سے ناندیڑ شہروں میں معزز شہریوں اور این جی اوز کی مدد لے گی۔ جس سے بڑے پیمانے پر ٹریفک بے قاعدگیوں کو کم کیا جاسکتا ہے۔