ناندیڑ میں 7 اور 8 مئی کو "یلو الرٹ”، طوفانی بارش اور گرج چمک کی پیش گوئی

ناندیڑ(ورق تازہ نیوز)– 5 مئی کو ناندیڑ شہر اور اضلاع میں تیز آندھی و طوفان کے باعث پریشان کن صورتحال کے بعد، ضلع آفات مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ناندیڑ ضلع میں 7 اور 8 مئی کو "ییلو الرٹ” جاری کیا گیا ہے۔

ضلع آفات مینجمنٹ آفیسر کشور کنھے کے دستخط سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ان دو دنوں کے دوران ناندیڑ ضلع میں مختلف مقامات پر 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے، بجلی کی گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانے درجے کی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں عوام کو احتیاط برتنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

عوام کے لیے اہم ہدایات:

اگر آسمان پر گرج چمک ہو رہی ہو تو گھر سے باہر نہ نکلیں۔

کھلی جگہ پر موجود ہوں اور کوئی محفوظ عمارت قریب نہ ہو تو زمین پر بیٹھ کر سر کو گھٹنوں میں چھپا کر پوزیشن لیں۔

آسمان میں بجلی چمک رہی ہو تو فوری طور پر کسی محفوظ جگہ یا گھر میں پناہ لیں۔

بالکونی، چھت یا باہر کے برآمدے میں کھڑے نہ ہوں۔

اگر آپ گھر میں موجود ہوں اور برقی آلات چل رہے ہوں تو انہیں فوراً بند کر دیں۔

بجلی کے کھمبوں، تاروں یا دھات کی اشیاء سے دور رہیں۔

اگر آپ پانی میں کھڑے ہیں تو فوراً پانی سے باہر نکل آئیں۔

کیا نہ کریں:

آسمان میں بجلی چمکنے کے دوران گھر کی کھڑکیوں یا دروازوں کے قریب نہ کھڑے ہوں۔

موبائل فون یا برقی آلات کا استعمال نہ کریں (خصوصاً چارجنگ کے دوران)۔

موٹر سائیکل یا سائیکل پر سفر سے گریز کریں۔

بڑے درختوں یا کھمبوں کے نیچے پناہ نہ لیں۔

عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ان ہدایات پر سختی سے عمل کریں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading