بڑی خبر: آئندہ چار مہینوں کے اندر مہاراشٹر میں بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں ۔سپریم کورٹ کا مہاراشٹر حکومت کو حکم

نئی دہلی:6/ مئی ۔ ریاست میں بلدیاتی اداروں کے انتخابات کے حوالے سے ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ سپریم کورٹ نے ریاستی حکومت کو بلدیاتی اداروں کے انتخابات سے متعلق اہم ہدایات دی ہیں۔ عدالت نے کہا ہے کہ مقررہ وقت پر بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں۔ سپریم کورٹ نے ریاستی حکومت کو واضح طور پر حکم دیا ہے کہ "آئندہ چار مہینوں کے اندر انتخابات کروائے جائیں”۔

وکیل سدھارتھ شنڈے نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پہلے کی صورت حال (1994 تا 2022) کے مطابق مقامی اداروں کے انتخابات ہوں گے۔ ریاستی حکومت اور الیکشن کمیشن کو ستمبر تک انتخابات مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔کورونا وبا کے بعد ممبئی میونسپل کارپوریشن سمیت دیگر میونسپل اداروں کے انتخابات مؤخر کر دیے گئے تھے، جس کے باعث ان اداروں کا انتظام منتظمین کے ذریعے چلایا جا رہا تھا۔ اس کے خلاف دسمبر 2021 میں راہول واگھ نے سپریم کورٹ میں ایک عرضی دائر کی تھی۔ اس عرضی پر تقریباً چار سال بعد سماعت ہوئی ہے۔

ریاست میں متعدد معاملات میں گزشتہ پانچ سال سے زیادہ عرصے سے منتظمین کام کر رہے ہیں، حالانکہ آئین میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ منتخب نمائندے ہی مقامی ادارے چلائیں۔ اس کے برخلاف یہاں منتظمین ہی حکمرانی کر رہے ہیں۔ سپریم کورٹ نے بھی کہا کہ اورنگ آباد اور نوی ممبئی میں پانچ سال سے زیادہ عرصے سے منتظمین تعینات ہیں۔ وکیل پالَوکر نے عدالت میں کہا کہ ہمارے پاس کئی ایسے کیسز آئے ہیں جن میں مقامی اداروں میں منتخب نمائندے ہونے چاہیئے

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading