ناندیڑ:11. مارچ۔( ورق تازہ نیوز)۔ ناندیڑ ضلع میں کورونا کے بڑھتے معاملات کے پیش نظر آج 11. مارچ کو ضلع کلکٹر نے ایک اہم حکمنامہ جاری کیا ہے جسکے مطابق ضلع بھر میں 12 مارچ تا 21 مارچ تک دوکانیں صبحِ سات تا شام سات بجے تک کھلی رہیں گی۔
اسکے علاوہ کوچنگ کلاسیس کو بند کرنے کا حکم دیا ہے اور ہفتہ واری بازاروں کو بھی بند رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ہر طرح کے مذہبی مقامات صبحِ سات تا شام سات بجے تک کھلے رہیں گے۔
