ناندیڑ:11 مارچ۔( ورق تازہ نیوز)۔ جیسے جیسے ضلع میں کوویڈ 19 مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے ، ضلع کلکٹر اور ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر وپین اتنکر نے کورونا کے بڑھتے ہوئے واقعات اور متاثرہ مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو روکنے کے لئے مختلف پابندیاں عائد کردی ہیں۔ یہ پابندیاں 12 مارچ کی آدھی رات سے 21 مارچ کی آدھی رات تک لاگو رہیں گی۔10 مارچ کوبدھ کے روز ریاست کے چیف سکریٹری سیتارام کونٹے نے ضلع کانفرنس میں کوویڈ 19 کے بڑھتے ہوئے پھیلاو کا ویڈیو کانفرنس کے ذریعے جائزہ لیا ۔
ناندیڑ ضلع میں فی الحال کوویڈ۔19 کے بڑھتے ہوئے پھیلاو¿ کو دیکھتے ہوئے مریضوں کی تعداد کو روکنے کے لئے اقدامات کیے گئے ہیں۔ اس معاملے پر غور کرتے ہوئے ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر وپین اتنکر نے حفاظتی اقدامات پر کچھ پابندیاں عائد کردی ہیں۔ ضلع ناندیڑ اور میونسپل کارپوریشن حدود میں تمام کوچنگ کلاسز 12 سے 21 مارچ 2021 تک بند رہیں گی۔ قومی ، ریاست ، یونیورسٹی ، حکومت اور بورڈ آف ایجوکیشن سطح پر پہلے ہی اعلان شدہ کوویڈ 19 امتحانات سے متعلق تمام رہنما خطوط پر عمل کرنے کی اجازت دی جارہی ہے۔کوویڈ اقدامات کے تھت ناندیڑ ضلع میں تمام دکانیں صبح 7 بجے سے شام 7 بجے تک کھلی رہیں گی۔ ان پابندیوں کا اطلاق میڈیکل اسٹورس اور اسپتالوںپر نہیں ہوگا۔
ناندیڑ ضلع کے تمام ہفتہ وار بازار 12 سے 21 مارچ 2021 تک مکمل طور پر بند رہیں گے۔ شادی کی تقاریب اور دیگر تقاریب جس کی اجازت متعلقہ سرکاری عہدیداروںسے حاصل کی گئی تھی انھیں 15مارچ تک ان تقاریب کے انعقاد کی اجازت صبح سات تاشام سات بجے تک ہی ہوگی مگر 16مارچ سے تمام شادی خانوں کو بند کرنے کاحکم دیاگیا۔ کوڈ 19 کے رہنما اصولوں پر عمل کرتے ہوئے ریسٹورنٹ ، پرمٹ رومز /بیئربارکو صبح 7 بجے سے شام 8 بجے تک کھلی رہیں گی۔ ہوم ڈلیوری کچن / ڈلیوری روم 10 بجے تک جاری رکھنے کی اجازت ہے۔ ذاتی مشق کے لئے جم ، اسپورٹس کمپلیکس ، کھیل کا میدان ، سوئمنگ پول کھلے رہیںگے۔ تاہم گروپ مقابلے ، ایونٹ کیلے بند رہیں گے۔ تمام معاشرتی ، سیاسی ، مذہبی پروگرام / تقریبات مکمل طور پر بند رہیںگے۔
مذہبی مقامات کو بھی شام سات بجے کھلے رکھنے کی اجازت ہوگی ۔سبزی منڈی ایک دن کے وقفہ سے کھلی رہے گی۔مذکورہ بالا احکامات 12 مارچ 2021 کی آدھی رات سے لے کر 21 مارچ 2021 کو آدھی رات سے 12 بجے تک لاگو ہوں گے۔ تمام متعلقہ محکموں کو اس حکم کی سختی سے پابندی کرنی چاہئے اور اس پر عمل درآمد کرنا چاہئے۔ واضح رہے کہ اگر کوئی فرد ، تنظیم یا ایسوسی ایشن اس حکم کی خلاف ورزی کرتی ہے تو ، ان کے خلاف ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ 2005 اور مواصلاتی امراض ایکٹ ، 1897 اور اس سلسلے میں دیگر حکومتی اقدامات و قواعد کے تحت مناسب قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ضلع کلکٹر کا مکمل آرڈر

