لحمداللہ مُسلم نمائندہ کونسل ناندیڑ کا آج بروزِ جمعہ 11 اکتوبر 2024 کو احتجاجی مظاہرہ عمل میں آیا جس میں سیاسی سماجی مذہبی جماعتوں تنظیموں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا شہریان ناندیڑ نے کثیر تعداد میں شرکت کی سیاسی سماجی جماعتوں کے نمائندوں نے عوّام سے خطاب کیا۔
جلسہ کی نظامت ایڈوکیٹ ندیم پٹھان نے کی اور افتتاحی گفتگوں سیّد عمران ( اسلامک یوتھ فیڈریشن کے ضلع صدر) نے کی، سیاسی جماعتوں سے خطاب کرنے والے حضرات میں، فاروق احمد صاحب ( نمائندہ ونچت بہوجن اگھاڑی)، اعجاز احمد صاحب (SDPI ضلع صدر)، شمیم عبداللہ صاحب ( کانگریس لیڈر)، عبدالستار صاحب (سابق میئر کانگریس) ، روف زمیندار صاحب( راشٹر وادی), مرزا امجد بیگ ( ضلع صدر MIM)، سیّد معین صاحب (مہاراشٹر سیکرٹری جنرل), اور صدارتی گفتگوں مُسلم نمائندہ کونسل کے نائب صدر خطیب عبدالناصر نے کی اور دعا پر دھرنے کا اختتام عمل میں آیا۔
لبّیک یا رسول ﷺ رہبر و رہنما مصطفیٰ مصطفیٰ ﷺ اور تکبیر کے فلک شگاف نعروں سے سما گونج اٹھا اور دھرنے کے اختتام پر تمام سیاسی سماجی جماعتوں نے اس بات کا وعدہ بھی کیا کے اگر 17 اکتوبر تک ملعون رام گیری کی گرفتاری عمل میں نہیں اتی ہے تو (کل جماعتی وفاق مہاراشٹر) کے دوسرے فیصلہ پر عمل کرتے ہوئے ہم سب اورنگ آباد میں جمعہ ادا کرینگے اور وہاں سے ملعون رام گیری کے مٹھ سرلا بیت کی طرف مارچ کرینگے ان شاء اللہ۔
مُسلم نمائندہ کونسل ناندیڑ تمام سیاسی سماجی مذہبی جماعتوں تنظیموں کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتی ہے کے آپ نے ہماری آواز پر لبّیک کہا اور (کل جماعتی وفاق مہاراشٹر) کی جانب سے ناموسِ رسول ﷺ کے خاطر چلائی گئی اس تحریک میں شامل ہوکر اپنی ملّی غیرت کا ثبوت دیا جزاکم اللہ خیراً۔