ناندیڑ:26ڈسمبر: (ورق تازہ نیوز) پولس نے کل شب بٹالہ روڈ بھوکر میں پک اپ گاڑی سے چار بیل ضبط کئے ہیں جسے ذبحہ کرنے منتقل کیاجارہا تھا ۔ پولس ذرائع کے بموجب کل شب آٹھ بجے بٹالہ روڈ بھوکر سے بولیرو پک اپ گاڑی نمبر MH 26-AD- 3207 میں غیرقانونی طو ر پر چار بیلوں کو ذبحہ کیلئے منتقل کیاجارہاتھا ۔ جس کی اطلاع ملتے ہی فوری کاروائی کرکے گاڑی کوروک کر اسکی تلاشی لی گئی۔ جس میںچار بیل تھے ۔بھوکر پولس نے کانسٹیبل پردیپ جیونت راو راٹھوڑ کی شکایت پر مویشی تحفظ ایکٹ ودیگر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کردیا ہے۔