ناندیڑ میں اردو گھر سے متصل کارپوریشن کا جدید شاپنگ کمپلیکس، دُکانوں کی ای نیلامی ، کاروباریوں کو سنہری موقع

ناندیڑ:(ورق تازہ نیوز)ناندیڑ واگھالا میونسپل کارپوریشن کی جانب سے دیگلور ناکہ، اردو گھر کے قریب بَنجارا ہاسٹل کی جگہ پر ایک نیا اور جدید شاپنگ کمپلیکس تعمیر کیا جا رہا ہے۔ اس کمپلیکس میں 68 تجارتی دکانوں کی ای نیلامی کی جا رہی ہے۔

پہلی منزل پر 68 تجارتی دکانیں۔ دوسری منزل پر 2 وسیع و شاندار ہال۔منصوبے کی خصوصیات: ? دکانیں 30 سالہ لیز پر دستیاب ہوں گی، مکمل قانونی تحفظ کے ساتھ۔? مارکیٹ میں دستیاب نرخ (RR) کے مطابق کرایہ طے کیا جائے گا۔ گالے (دکانیں) ای نیلامی کے ذریعے دیے جائیں گے۔

خریدار کو مقررہ بینک سے قرض لینے کی سہولت حاصل ہو گی۔ سائٹ کا مقام: دیگلور ناکہ تا چوراہا روڈ، ا±ردو گھر کے قریب، ناندیڑ۔۔*ڈپازٹ (زرِ ضمانت) کی بولی 9 لاکھ 50 ہزار روپے سے شروع ہو گی۔ 30 سال بعد دکان واپس کرنے پر ڈپازٹ کی رقم واپس کی جائے گی۔ تمام نیلامی کی کارروائی مکمل طور پر شفاف اور آن لائن ہوگی، جس کے لیے حکومت کی[eauction.gov.in](https://eauction.gov.in ویب سائٹ استعمال کی جائے گی۔

مزید معلومات کے لیے ناندیڑ میونسپل کارپوریشن کے محکمہ پراپرٹی ڈپارٹمنٹ سے رابطہ کریں۔موبائل: 8888847114 / 7030837934 ۔یہ منصوبہ کاروباری حضرات کے لیے ایک بہترین موقع ہے کہ وہ شہر کے بیچوں بیچ جدید سہولیات سے آراستہ دکانیں حاصل کریں اور اپنے کاروبار کو فروغ دیں۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading