ناندیڑ (ورق تازہ نیوز) اتوارہ پولیس نے کل رات دو مقامات سے کل 11 مویشیوں کو ضبط کیا ہے۔ ان مویشیوں کی کل مالیت 3 لاکھ 70 ہزار روپے ہے۔2 جون کی رات اتوارا پولس اسٹیشن میں گشت کے دوران پولیس انسپکٹر رنجیت بھوئیٹے اور کرائم انویسٹی گیشن ٹیم کے افسران اور عملہ کو اسلام پورہ میں ریلوے گودام کے پیچھے مویشیوں کی موجودگی کی اطلاع ملی، تو انہوں نے اس جگہ پر چھاپہ مارا۔
اس جگہ سے کل 11 مویشی ضبط کیے گئے۔ ان کی کل مالیت 3 لاکھ 70 ہزار روپے ہے۔یہ کارروائی پولس انسپکٹر رنجیت بھوٹے، اسسٹنٹ پولس انسپکٹر چوان، کرائم انویسٹی گیشن ٹیم کے سربراہ پولیس سب انسپکٹر رمیش گائیکواڑ، پولس انملدار موہن ہاکے، شیخ واجد، دھیرج کوملوار، لکشمن دسرواڑ، نذر اعظم دیشمکھ، اسرائیل، ارجن منڈے، شیخ رام داس نے کی۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سشیل کمار نائک نے اتوارہ پولیس کی ستائش کی ہے۔پولس افسر دھیرج کمار کوملوار اور موہن ہاکے نے دو الگ الگ شکایتیں درج کرائی ہیں،
جس کے بعد مقدمہ نمبر 184، 185/2025 درج کیا گیا ہے۔ ان مقدمات میں اسلام پورہ کے رہنے والے شیخ رحیم شیخ خواجہ اور سائی نگر کے محمد ذاکر محمد فاروق کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔