ناندیڑ لوک سبھا چناؤ 2019: ووٹوں کی گنتی کتنے راونڈ میں ہوگی اور نتائج کب آئیں گے ؟ جانئے تفصیلات…

ناندیڑ:16مئی( ورق تازہ نیوز)ناندیڑحلقہ لوک سبھا الیکشن کے ووٹوں کی گنتی سخت بندوبست میں کی جائیگی ۔گورنمنٹ پالی ٹیکنیک میں ضلع انتظامیہ کی جانب سے انتظامات کئے جارہے ہیں ۔23مئی کو صبح آٹھ بجے سے ووٹوں کی گنتی شروع ہوگی اورر ات آٹھ بجے تک نتیجہ برآمد ہونے کے امکانات ہیں ۔ اسلئے حلقہ کے قرعہ اندازی کے ذریعہ منتخب کردہ 30مراکز(پولنگ بوتھ) پر وی وی پیاٹ VVPAT کے ووٹوں کی پرچوں کی گنتی بھی ہوگی اس لئے نتائج کے ظاہر ہونے میںتاخیر ہوگی ۔ ناندیڑ حلقہ لوک سبھا میں جملہ 6اسمبلی حلقے ہیں ۔

بھوکر ‘ ناندیڑشمال‘ناندیڑ جنوب ‘ نائیگاوں ‘ دیگلور ‘ مکھیڑ‘ اسمبلی حلقوں میں جملہ 2028 پولنگ بوتھ ہیں۔بھوکر میں 329‘ ناندیڑشمال میں 346‘نائیگاوں 342‘ دیگلور 346 ‘ اور مکھیڑ میں 341 پولنگ بوتھس ہیں۔ہراسمبلی ںحلقہ کے ووٹون کی گنتی کے 24یا 25 راونڈ ہوں گے۔ حلقہ میں جملہ 17لاکھ 71ہزار830 ووٹرس میں سے 11لاکھ 19ہزار254 ووٹرس نے اپنے حق رائے دہی کااستعمال کیا ہے جس کافیصد 65.16ہے ۔

کانگریس ۔راشٹروادی کانگریس کے امیدوار اشوک راو چوہان ‘بی جے پی کے پرتاپ پاٹل چکھلی کر ‘بہوجن ونچت اگھاڑی کے پروفیسر یشپال بھنگے اہم امیدوار ہیں جبکہ جملہ 14امیدوار الیکشن کے میدان میں ہیں۔تمام وی وی پیاٹ کے ووٹون کی گنتی نہیں کی جائے گی ۔ متعلقہ آفسر قرعہ اندازی کے ذریعہ 30 پولنگ بوتھس کاانتخاب کرے گااورانہی بوتھس کی وی وی پیاٹ مشینوں کے ووٹوں کی گنتی کی جائے گی ۔

Leave a comment