ناندیڑ:معمولی بات پر نوجوان کاقتل

ناندیڑ:16 مئی (ورق تازہ نیوز)شہر کے کوٹھا علاقہ میں معمولی بات پر 19سالہ نوجوان نے اپنے ہی دوست کا چاقو گھونپ کرقتل کردیا۔یہ واقعہ کل شب ساڑھے سات بجے رونما ہوا ۔اس معاملے میں قاتل سمیت چھ ملزمین کے خلاف مقدمہ درج کیاگیا ہے ۔ کوٹھا علاقہ میں نروبا مندر کے قریب کل شب ساڑھے سات بجے گوپال سریش جادھو اپنے دوست پرتاپ بالاجی لاٹھ کے گھر گیاتھااوردوپہر میں دونوں کے درمیان ہوئی معمولی بحث کے بارے میں پوچھ رہاتھا اسی وقت بالاجی نے جادھو پر تیزدھار اسلحہ سے حملہ کردیا۔سینے ‘ پیٹ اور ہاتھ پرزبردست وارکئے گئے جس میں جادھو شدید زخمی ہوگیا۔گھروالوں کواطلاع ہوتے ہی دواخانہ منتقل کیا جہاں پر اسکی موت ہوگئی ۔اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی واے ایس پی دھننجے پاٹل اپنی ٹیم کے ہمراہ جائے واردات پرپہنچ گئے ۔اس واقعہ کے بعد بالاجی فرار ہوگیا ۔اس معاملے میں کشور جادھو کی شکایت پربالاجی لاڈ کے علاوہ اسکے والدین و بھائی اوردوست سمیت چھ افراد کے خلاف شکایت درج کروائی گئی ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading