ناندیڑ:مٹکہ کنگ ظفرخان کے خلاف شہربدر کی کاروائی

ناندیڑ:26ڈسمبر (ور ق تازہ نیوز)ایک ہفتہ کے دوران تین مٹکہ کنگ افراد کے خلاف شہر بدر کی کاروائی کی گئی ہے۔ پولس نے مل گیٹ علاقہ کے مٹکہ کنگ ظفر خان کے خلاف بھی کاروائی کی ہے ۔ جان سے مارنے کی کوشش ودیگر مقدمات بھی اسکے خلاف درج ہے ۔ تڑی پار کاحکم سب ڈویژنل جوڈیشیل پردیپ کلکرنی نے جاری کیا ہے ۔جرائم پر قابوپانے کےلئے ایس پی سنجے جادھو کے راڈار پر کچھ مہینوں سے مجرمین ہیں ۔شہر وضلع میںلاءاینڈآرڈرکی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ایسے مجرمین کے خلاف شہر بدر کی کاروائی کی جارہی ہے جو آئندہ دنوں میں لاءاینڈآرڈر میںمداخلت کرسکتے ہیں ۔ اسلئے عاد ی مجرمین کی فہرست تیارکرکے انھیں تڑی پار کرنے کی رپورٹ ڈی واے ایس پی ابھیجت فسکے کوتیار کرنے کی ہدایت دی گئی تھی ۔ گزشتہ ہفتہ ہی شیخ انور ‘کمل اور ویکی کے خلاف تڑی پار کی نوٹس جاری ہوئی تھی ۔مل گیٹ کے مٹکہ کنگ ظفر خان علی خان کے خلاف مختلف پولس اسٹیشنوں میں کئی جرائم درج ہے ۔ اسلئے پولس نے اسکے خلاف شہر بدر کی تجویز پیش کی ۔ڈی واے ایس پی ابھیجت فسکے نے ظفر کو ناندیڑ‘ہنگولی اور پربھنی اضلاع سے دو سال کیلئے شہربدر کرنے کی تجویز پیش کی تھی ۔ظفرخان کو اپنا موقف پیش کرنے کاموقع دیاگیا تھا جس کے بعد ایک سال کیلئے اسے ان اضلا ع سے شہر بدر کیاگیا ہے ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading