ناندیڑ ضلع کے کونسے حلقہ اسمبلی سے کتنے امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیا جانئے تفصیل

ناندیڑ: 29 اکتوبر(ورق تازہ نیوز)منگل کو آخری روز قانون ساز اسمبلی کے لیے 288 امیدواروں کی جانب سے 388 درخواستیں داخل کی گئیں۔ ناندیڑ لوک سبھا ضمنی انتخاب کے آخری دن، 27 امیدواروں نے 34 درخواستیں داخل کی ہیں اور اب تک 41 امیدواروں نے 56 درخواستیں داخل کی ہیں۔ اسمبلی عام انتخابات کے لیے اب تک 9 اسمبلی حلقوں میں 515 امیدواروں کی کل 667 درخواستیں داخل کی گئی ہیں۔
ناندیڑ لوک سبھا ضمنی انتخاب:16- ناندیڑ لوک سبھا ضمنی انتخاب کے لیے آج درخواستیں داخل کرنے کے آخری دن، 27 امیدواروں نے 34 درخواستیں داخل کی ہیں اور اب تک 41 امیدواروں نے 56 درخواستیں داخل کی ہیں۔

9 اسمبلی حلقوں میں سے کنوٹ میں آج 10 امیدواروں نے 16 اور اب تک 31 امیدواروں نے 45 درخواستیں جمع کرائی ہیں۔
84-حدگاو¿ں میں 33 امیدواروں نے آج 48 درخواستیں داخل کیں اور اب تک 66 امیدواروں نے 88 درخواستیں داخل کیں۔
85-بھوکر میں 76 امیدواروں نے آج 93 اور اب تک 144 امیدواروں نے 167 درخواستیں جمع کرائی ہیں۔

86-ناندیڑ شمال میں 53 امیدواروں نے آج 65 درخواستیں داخل کی ہیں اور اب تک 81 امیدواروں نے 97 درخواستیں داخل کی ہیں۔
87-ناندیڑ جنوب میں 38 امیدواروں نے آج 50 درخواستیں داخل کی ہیں اور اب تک 56 امیدواروں نے 73 درخواستیں داخل کی ہیں۔
88-لوہا میں آج 19 امیدواروں نے 31 درخواستیں داخل کیں اور اب تک 35 امیدواروں نے 54 درخواستیں داخل کیں

89-نائیگاو¿ں میں 18 امیدواروں نے آج 27 درخواستیں داخل کیں اور اب تک 35 امیدواروں نے 48 درخواستیں داخل کیں۔
90-دیگلور میں 28 امیدواروں نے آج 39 درخواستیں داخل کی ہیں اور اب تک 43 امیدواروں نے 60 درخواستیں داخل کی ہیں۔
جبکہ 91-مکھڈ میں آج 13 امیدواروں نے 19 اور اب تک 24 امیدواروں نے 35 درخواستیں داخل کی ہیں۔
ناندیڑ ضلع کی کل 9 اسمبلی سیٹوں کے لیے آج کل 288 امیدواروں نے 388 درخواستیں داخل کیں جبکہ کل 515 امیدواروں نے اب تک 667 درخواستیں داخل کی ہیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading