ناندیڑ ضلع میں کورونا مریضوں کی تعداد میں کمی آنے لگی‘مگرشہرمیں اضافہ جاری

ناندیڑ:21 ستمبر۔(ورق تازہ نیوز)ناندیڑضلع میں اب کورونا متاثرین کی تعداد میں روزانہ کمی آرہی ہے ۔ ورنہ چند دنوںقبل پازیٹیو مریضوں کی تعداد 300 سے زائد ریکارڈ ہورہی تھی ۔لیکن اب چار دنوں سے تعداد میں کمی آرہی ہے مگر مہلوکین کاسلسلہ ہنوز جاری ہے ۔لیکن ناندیڑ شہرمیں متاثرین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ جاری ہے۔

آج 21 ستمبر کو شام ساڑھے پانچ بجے تک موصولہ رپورٹ کے بموجب ناندیڑضلع میں پانچ مریض فوت ہوئے ہیں جس میں ڈورناڑی تعلقہ مدکھیڑ کی 58سالہ خاتون ‘وشنونگرناندیڑکا71سالہ شخص‘ باچوٹی تعلقہ قندہار کار 56سالہ شخص‘ اندرا نگر لوہا کی 50سالہ خاتون اور سندر نگرناندیڑ کی 65سال کی خاتون شامل ہے۔

آج ضلع میں661 افرادکی سویب نمونوں کی رپورٹ موصول ہوئی جس میں394 نیگیٹو رہے اور 167 افراد پازیٹیو پائے گئے ۔ضلع میں اب 13ہزار723 کورونا مریض ہوچکے ہیں ۔ آج موصولہ رپورٹ میں ناندیڑ شہر میں سب سے زیادہ 115 مریض پازیٹیو پائے گئے ہیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading