ناندیڑ:18/ مارچ ۔ (ورقِ تازہ نیوز) کل شب تقریباً ایک بجے قدیم شہر میں میفکو روڈ پر واقع قیوم پلاٹ علاقہ میں چاند بھائی ریڈئٹر کے آر سی سی کے مکان میں مہب آتشزدگی کا واقعہ رونما ہوا ۔
جس کے بعد اس واقعہ کے ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے ہیں جن میں اندازہ ہوتا ہےکہ آگ کافی بھیانک صورتحال اختیار کر چکی تھی ۔
اتوارہ پولس اسٹیشن کے اعلی افسران و ملازمین رات میں جائے حادثہ پر پہنچ گئے تھے اور فائر بریگیڈ کو فی الفور اطلاع دی گئی ۔ یہ مکان تین منزلہ نظر آرہا ہے اور اسکے آخری منزل پر آگ لگی تھی ۔
اگ لگنے کی وجوہات کا علم نہیں ہو سکا ہے۔ اس بارے میں مزید معلومات کچھ دیر بعد دی جائے گی۔ ویڈیوز دیکھیں