یکم نومبر کوناندیڑمیں جلسہ بعنوان خدمات اعلیٰ حضرت
ناندیڑ:26اکتوبر۔(راست) بتاریخ یکم نومبر 2018 بروز جمعرات بعد نماز عشا احاطہ درگاہ حضرت یتیم شاہ ولی قادری ‘چوک ناندیڑ میں صد سالہ عرس اعلی حضرت کے موقع پر ایک روزہ عظیم الشان جلسہ بعنوان خدمات اعلیٰ حضرت کا انعقاد عمل میں آرہا ہے ۔ جس میں مقرر خصوصی فخر دکن حضرت علامہ سیدشاہ عزیزاللہ قادری صاحب(شیخ العقائد جامعہ نظامیہ حیدرآباد) ‘ شہزادہ غوث اعظم حضرت علامہ و مولانا ڈاکٹرسید مرتضیٰ علی صوفی قادری صاحب قبلہ ( حیدر آباد)‘اور حضرت علامہ ومولانا شمس الدین صدیقی صاحب (کامل الفقہ جامعہ نظامیہ) کے عظیم الشان خطابات ہوں گے ۔ محبان اولیاءاللہ ناندیڑ نے برادران اسلام سے پُرخلوص گزارش کی ہے کہ کثیرتعداد میںشرکت فرماکر ثواب دارین حاصل کریں۔
آج جلسہ بعنوان” تحفظ رسالت اور امام احمدرضا“
ناندیڑ:26اکتوبر۔(راست) بتاریخ 27اکتوبر بروز ہفتہ بعد نماز عشاءاحاطہ درگاہ حضرت یتیم شاہ ولی قادری ؒ چوک ناندیڑ میں اعلیٰ حضرت اما م احمدرضاخان فاضل بریلوی ؒ کے صدر سالہ عرس شریف کے موقع پر ایک عظیم الشان جلسہ بعنوان تحفظ ناموس رسالت اورامام احمدرضا کاا نعقاد عمل میں آرہاہے ۔ جس میںمقرر خصوصی کی حیثیت سے خلیفہ حضور تاج الشریفہ و حضو رگلزارِ ملت ‘حضرت علامہ و مولانا عتیق الرحمن صدیقی صاحب قبلہ قادری رضوی (بانی الثقافة الرضویہ ناگپور)کاخطاب نایاب ہوگا ۔ بزم قادریہ ناندیڑ نے بردران اسلام سے پُرخلوص گزارش کی ہے کہ کثیر تعداد میںشرکت فرماکر ثواب دارین حاصل کریں ۔ بعد جلسہ نیاز کااہتمام رہے گا۔
30اکتوبرکوماہانہ فاتحہ 20ویں شریف بنام جشن مکھا شاہی ؒ
ناندیڑ:26اکتوبر۔(راست) حضور قطب الاقطاب سیدنا مخدوم میراں مکھاشاہ اولیاءجعفریہ اہل طبقات العاشقان مداریہ رحمتہ اللہ علیہ کی ماہانہ فاتحہ 20ویں شریف بنام جشن مکھاشاہی ہر ماہ کی طرح اس ماہ بھی بڑے احتشام کے ساتھ خانقاہ عالیہ مقدسہ بڑی درگاہ شریف ‘گاڑی پورہ ناندیڑمیں بتاریخ 20 صفر المظفرمطابق 30 اکتوبر بروز منگل بوقت بعدنماز عشاءحسب روایت منعقد ہوگی ۔جس میں مجلس ذکرسلوک سوالاکھ کلمہ طیبہ کی مجلس ذکر بعد از صلاة السلام فاتحہ خوانی شجرہ خوانی دعئاے خیر اور نیاز(لنگر) شریف طعام عام ہوگا ۔ تمام وابستگان سلاسل و عاشقان اولیاءاللہ اس نورانی مجلس میںشرکت فرماکرسعادت دارین حاصل کریں ۔ اسطرح کاپریس نوٹ دفتر صاحب سجادہ نشین و متولی مسجد خانقاہ بارگاہ بڑی درگاہ شریف ناندیڑ اور بزم فیضان مکھاشاہ اولیاءمدر ناندیڑ نے جاری کیا ہے۔