بلولی:( ابرار بیگ ) بلولی تعلقہ کے موضوع ارلی سے تعلق رکھنے والی پا نسرے کالج کی گیارہویں جماعت کی طالبہ شیوانی مادھوراؤ بوڑکے عمر 16 سالہ لڑکی نے بتاریخ 25 اکتوبر کو بلولی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی کہ وہ اپنی سہیلی کے ساتھ بلولی بس اسٹینڈ پر پر گھر جانے کے لیے رکی ہوئی تھی کی اس کے ساتھ دونوں نے چھیڑ چھاڑ کا معاملہ کیا،بعد ازاں لڑکی کی شکایت پر اسلم قریشی اور اظھر قریشی ساکن بلولی کے خلاف تعزیرات ہند دفعہ ، 354,A کے تحت مقدمہ درج رجسٹر کیا گیا مزید تحقیقات پولیس انسپکٹر بھگوان دھبڑگھے کر رہے ہیں .