بھیونڈی (شارف انصاری):- بھیونڈی کارپوریشن انتظامیہ کی طرف دیوالی سانگره گرانٹ کا صرف اعلان کیا جا رہے۔ جس میں تاخیر کو لے کر کارپوریشن کی یونین ناراض ہو کر اب تحریک کا راستہ اختیار کی ہے ۔ احتجاجیوں سے ملاقات کر میونسپل کمشنر منوہر ہیرے نے سانگره گرانٹ پر معاملے کے حل کیلئے 2 دن کی مہلت مانگی ہے ۔میونسپل کمشنر ہیرے کی یقین دہانی کے بعد تحریک ختم ہو گئی ۔ مذکورہ موقع پر بھیونڈی کامگار صدر دیپک راؤ، سچن لاڈگے، شیکھر سالوی، راجندر آڑے، سندیپ نکم، راج شری سالوی، سنتوش چوہان سمیت بھاری تعداد میں یونین لیڈران و کارکنان موجود تھے واضح ہو کے دیوالی سانگره گرانٹ کا صرف اعلان کیا جا رہا ہے جس میں تاخیر کے سبب مشتعل ملازمین نے کارپوریشن انتظامیہ پر دباؤ ڈالنے کیلئے سبھی کارپوریشن ملازمین کی فیڈریشن و بھیونڈی مہانگرپالیکا یونٹ کی جانب سے صدر دیپک راؤ کی قیادت میں کثیر تعداد میں کارپوریشن ملازمین نے کارپوریشن دفتر کے سامنے آندولن کیا اور سانگره گرانٹ فوری طور پر دینے کا مطالبہ کارپورہشن انتظامیہ سے کیا۔ بھیونڈی مہا نگرپالیكا یونٹ کے صدر دیپک راؤ کے مطابق كےڈی ایم سی کی طرف سے 13 ہزار اور کارپوریشن کی طرف سے 14 ہزار روپیہ سانگره گرانٹ کا اعلان کیا گیا ہے لیکن بھیونڈی کارپوریشن جان بوجھ کر سانگره گرانٹ کا اعلان کرنے میں ہر سال کی مانند اس سال بھی تاخیر کر رہی ہے ۔ یونین کے عہدیداروں نے بتایا کہ بھیونڈی کارپوریشن کے ذریعہ گزشتہ سال اقتصادی بدحالی کا حوالہ دے کر کافی لاپروائی کے بعد سانگره گرانٹ دیا گیا تھا لیکن ملازمین کی ہڑتال کی وجہ سے 13 دن کی تنخواہ کاٹ لی گئی تھی جو ابھی تک نہیں ادا کی گئی ہے ۔کارپوریشن کمشنر ہیرے نے یونین عہدیداروں سے ملاقات کر آئندہ پیر کو سانگره گرانٹ پر میٹنگ کر اعلان کرنے کا بھروسہ دلایا ہے ۔