ناندیڑ:گرودوارہ گیٹ نمبر1تا دینا بینک تک غیر مجاز قبضہ جات کے خلاف کاروائی
ناندیڑ:12۔مارچ (ورق تازہ نیوز )ہائی کورٹ کی اورنگ آباد بنچ وکمشنر ناندیڑکارپوریشن کی ہدایت کے مطابق آج 12مارچ کو صبح سات بجے سے گرودوارہ گیٹ نمبر 1تا دینا بینک تک مسلسل ہونےوالے غیر مجازقبضہ جات کے خلاف کاروائی اجیت پال سنگھ سندھو ڈپٹی کمشنرکی زیر قیادت کی گئی اس کاروائی میں فٹ پاتھ کے ہاتھ گاڑے اور دوکانوں کے قبضہ جات کو ہٹاکر شہریان و زائرین کوپیدل چلنے کیلئے راستہ فراہم کیا۔مذکورہ کاروائی رئیس پاشاہ تجاوزات ہٹاو¿ دستہ چیف ‘ غلام صادق اسسٹنٹ کمشنر ‘ مرزافرحت اللہ بیگ ‘ گارڈن سپرنٹنڈنٹ محمدرئیس الدین اینمل ہسبنڈری آ فیسر ‘ سدھیر انگولے ‘زونل آفیسرس ویلاس مٹپلوار ‘راون سون سڑے ‘ پرکاش گچے ‘ کے علاوہ تجاوزات ہٹاو¿ دستہ کے ملازمین اور پولس دستہ بھی شامل تھا ۔
ناندیڑ:دو موٹرسائیکل چوری
ناندیڑ:12۔مارچ (ورق تازہ نیوز )شہر کے میگھ دودھ بار کے سامنے بس اسٹینڈ کے پاس سے موٹرسائیکل چوری ہوگئی ۔ندیم بیگ ساکن مل گیٹ نے شکایت درج کروائی کہ 11 مارچ کوشب گیارہ بجے میگھ دودھ بار بس اسٹینڈ کے سامنے اپنی ہیرو ہونڈاکمپنی کی موٹرسائیکل نمبر MH 26- AY – 5328 کھڑی کی تھی ۔ اسی شب نامعلوم فرد نے گاڑی چوری کرلی ۔دوسرے دن صبح فریادی کی شکایت پر وزیر آباد پولس نے مقدمہ درج کردیا ۔
ماہور:شہر میں واقع امروتا جگتاپ کے گھر کے سامنے فریادی سندیپ تکارام جادھو نے اپنی بائک نمبر MH 26- BJ- 6064 کو کھڑا کیاتھا۔چورنے رات کے اندھیرے کافائدہ اٹھاکرموٹرسائیکل چوری کرلی ۔پولس نے فریادی کی شکایت پرمقدمہ درج کردیا ۔