ناندیڑتانئی دہلی ہفتہ وار خصوصی ٹرین کاآغاز

ناندیڑ:12۔مارچ (ورق تازہ نیوز )ریلوے بورڈ نے 7مارچ 2019 کوفیصلہ لیتے ہوئے ناندیڑ حضور صاحب ۔ حضرت نظام الدین دہلی ۔حضورصاحب ناندیڑ ہفتہ واری مراٹھواڑہ سنپرک کرانتی ایکسپریس 19مار چ سے شروع کرنے کااعلان کیا ہے ۔

جس کے مطابق ٹرین نمبر 12753 حضور صاحب ناندیڑ ۔ حضرت نظام الدین دہلی ہفتہ واری مراٹھواڑہ سنپرک کرانتی ایکسپریس 19مارچ کو ( ہر منگل) کو صبح آٹھ بجے حضور صاحب ناندیڑ ریلوے اسٹیشن سے روانہ ہوگی اور دوسرے دن دوپہر ایک بجے حضرت نظام الدین ریلوے اسٹیشن پرپہنچے گی ۔ واپسی کے سفر میں ٹرین نمبر 12754 حضرت نظام الدین ۔ حضور صاحب ناندیڑ ہفتہ واری مراٹھوڑہ کرانتی ایکسپریس 20 مارچ کو( ہر بدھ) شب 7:50بجے کوروانہ ہوکر ناندیڑ کو جمعہ کوصبح ایک بجے پہونچے گی ۔

اس ٹرین میں 15ڈبے رہیں گے جس میں سیکنڈر کلاس اے سی کاایک ۔تھری ٹائر اے سی ۔2 ‘تھرڈ کلاس سلیپر 6‘اورچارجنرل بوگی کے علاوہ دیگر دو ڈبے ہوں گے۔ یہ ٹرین براہ پربھنی ‘ جالنہ ‘ اورنگ آباد ‘ منماڑ ‘جلگاو¿ں ‘بھساول ‘ بھوپال ‘ جھانسی‘ آگرہ کانٹ ریلوے اسٹیشنوںپرتوقف کرے گی ۔ ٹرین کا نظام الاوقات اس طرح ہے ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading