ناندیڑ شہر میں 24 جنوری 2026 کو تمام اسکولوں اور کالجوں میں تعطیل کا اعلان

ناندیڑ:ضلع کلکٹر آفس، ناندیڑ کی جانب سے جاری حکم نامے کے مطابق 24 جنوری 2026 (ہفتہ) کو ناندیڑ شہر کی میونسپل کارپوریشن حدود میں آنے والے تمام اسکولوں، کالجوں اور تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

یہ فیصلہ آفاتِ انتظامی قانون 2005 کی دفعات 25، 30 (2)، (3)، (5) اور (18) کے تحت ضلع کلکٹر اور ضلع آفاتِ انتظامی اتھارٹی کے صدر راہل کردیلے (آئی اے ایس) نے کیا ہے۔

حکم نامے میں بتایا گیا ہے کہ 24 اور 25 جنوری 2026 کو ناندیڑ میں "ہند کی چادر، سری گرو تیغ بہادر صاحب جی کے 350ویں شہیدی سماغم” کے موقع پر ریاستی سطح کا عظیم الشان پروگرام منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس پروگرام کا اہتمام ریاستی حکومت کے محکمہ اقلیتی ترقی اور ریاستی سطحی سماغم کمیٹی کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے، جس میں سکھ سیکلیکر، بنجارا-لبانا، موہیال، سندھی اور دیگر سماج شامل ہیں۔

وزیر اعلیٰ کے دفتر کی جانب سے اندازہ ظاہر کیا گیا ہے کہ اس سماغم میں ریاست کے 11 اضلاع اور ملک کی مختلف ریاستوں سے تقریباً 8 سے 10 لاکھ عقیدت مندوں کی شرکت متوقع ہے۔ اس بھاری بھیڑ کے باعث شہر میں ٹریفک جام اور ہنگامی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

اسی پس منظر میں طلبہ کی سلامتی اور عوامی نظم و ضبط کو برقرار رکھنے کے لیے ناندیڑ شہر کی میونسپل حدود میں واقع تمام آنگن واڑیاں سرکاری و نجی پرائمری اور سیکنڈری اسکول ضلع پریشد و میونسپل اسکول امدادی و غیر امدادی اسکول تمام آشرم اسکول تمام کالج نجی کوچنگ کلاسز اور پیشہ ورانہ و فنی تربیتی مراکز میں 24 جنوری 2026 کو تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

البتہ حکم نامے میں واضح کیا گیا ہے کہ جہاں امتحانات جاری ہیں، وہاں امتحانات مقررہ شیڈول کے مطابق منعقد ہوں گے۔یہ حکم راہل کردیلے (آئی اے ایس) ضلع کلکٹر و صدر، ضلع آفاتِ انتظامی اتھارٹی، ناندیڑ کی جانب سے 22 جنوری 2026 کو جاری کیا گیا ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading