ناندیڑ سے ڈاکٹردھناجی راو دیشمکھ بی جے پی کے امیدوار: رام چودھری

ناندیڑ:14مارچ (ورق تازہ نیوز )مدکھیڑ کے سابقہ صدر بلدہ اور بی جے پی کے سینئر قائدشری رام چودھری نے اپنے یک صحافتی بیان میں کہا کہ ناندیڑحلقہ لوک سبھا سے ڈاکٹر دھناجی راو دیشمکھ بی جے پی کے امیدوار ہوں گے۔ ان کے نام کوتقریبا قطعیت دی گئی ہے ۔ 13مارچ کوناندیڑ ضلع کے بی جے پی قائدین کا ایک وفد رام چودھری ی قیادت میںمرکزی وزیر نتین گڑکری سے ملا اس وفد میں 13 قائدین نے گڑکری سے مطالبہ کیا کہ ناندیڑ میں ڈاکٹر دھناجی راو¿ دیشمکھ کو بی جے پی کاٹکٹ دیاجائے ۔

تقریبا 25منٹ ملنے والی گفتگو کے دوران رام چودھری نے بتایا کہ ناندیڑ میں صرف دھناجی دیشمکھ نے کانگریس کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔یاد رہے کہ وہ سابق میں ناندیڑ لوک سبھا چناو¿ میں تین بار بی جے پی امیدوار رہے چکے ہیں ۔اور الیکشن ہارچکے ہیں ۔ملاقات کے دوران گڑکری نے مثبت اشارے دئےے اس لئے یہ طئے ہے کہ دھناجی راو¿ دیشمکھ ہی بی جے پی کے امیدوار ہوں گے۔ 13مارچ کو ہی دوپہرمیں یہی وفد وزیراعلیٰ دیویندر پھڑنویس سے اُن کی رہائش گاہ پروزیراعلیٰ سے ملاقات کی ۔رام چودھری نے تقریبا30منٹ وزیراعلیٰ سے گفتگو کی اور کہا کہ اگر ناندیڑ کی سیت جیتنا ہے تو ڈاکٹردیشمکھ کو ہی ٹکٹ دیاجائے ۔ورنہ ایسا نہیں ہے تو پھر کسی کو بھی ٹکٹ دیاجاسکتا ہے ۔

دونوں سینرقائدین کے مثبت ردعمل سے یہ صاف ہو جاتا ہے کہ ڈاکٹردیشمکھ ناندیڑ سے بی جے پی کے امیدوار طئے ہیں ۔ اُدھر کانگریس حلقوں میں اس بات پر گفتگو چل رہی ہے کہ اگر ناندیڑ کی سیٹ دوبارہ حاصل کرنا ہے تو پھر اشوک راو¿چوہان کو ہی امیدوار ہوناچاہئے ۔پارٹی ہائی کمان بھی اس بات پر سنجیدگی سے غور کررہی ہے امکان ہے اشوک راو¿ اورڈاکٹر دھناجی راو¿ میں مقابلہ ہوسکتا ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading