ناندیڑ:بیلوں کی غیرقانونی منتقلی‘10جانور ضبط

حمایت نگر:14مارچ (ورق تازہ نیوز ) پولس نے کل دوپہر حمایت نگر تا پارڈی شاہراہ سے گزرنے والی گاڑی سے 10 بیل ضبط کئے ہے جسے غیر قانونی طور پر منتقلی کی جارہی تھی ۔ پولس کے مطابق13مارچ کودوپہر ساڑھے پانچ بجے حمایت نگر تاپارڈی شاہراہ سے آئچر گاڑی نمبر MH 13-R- 3768 میںبیلوں کوبے رحمی کے ساتھ منتقل کیاجارہاتھا۔جس کی اطلاع پولس کو ملنے پر انھوں نے گاڑی کو روک کر اسکی تلاشی لی اس دوران گاڑی میں 10 بیل موجودتھے ۔ پی ایس آئی گیانوباکاڑے کی شکایت پر مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیاگیا ہے ۔

ناندیڑ:خاتون کے پیٹ میں چاقو گھونپ دیا

رام تیرتھ:14مارچ (ورق تازہ نیوز ) نرسی چوک لکثری اسٹینڈ کے پاس ایک خاتون کو ٹراویلس سے نیچے اتارکر اُس پر چاقو سے حملہ کرکے جان سے مارنے کی کوشش کی گئی ۔ اس معاملے میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیاگیاہے ۔ فریادی سنیتا زوجہ شیواجی عمر 48 سال نے اپنی شکایت میں کہاکہ 12مارچ کو شب ساڑھے سا ت بجے وہ کندوری کا پروگرام کے اختتام کے بعد اپنے دیور کے ہمراہ نرسی چوک سے لکثری بس میں سوارہوکر ناندیڑ کی سمت آرہی تھی اس وقت ملزم وہاں پہنچ گیااورٹراویلس سے نیچے اتارااور اپنے ساتھ موٹرسائیکل پرلے جانے کیلئے ضد کرنے لگا۔ اس دوران ملزم نے سنیتا کے پیٹ میںچاقو گھونپ کر جان سے مارنے کی کوشش کی ۔اس واقعہ کے بعد نرسی چوک میں افراتفری پھیل گئی ۔فی الفور پولس کو اسکی اطلاع دی گئی ۔ سنیتا کی شکایت پر ملز م کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 307 کا مقدمہ درج کیاگیاہے ۔ پی ایس آئی بنسوڑے مزید تفتیش کررہے ہیں۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading