خود کو مسلم سیاسی جماعت کہنے والے اپنے گریبان میں جھانک لیں: عبدالقدیر مولانا

مجلس اتحاد المسلمین کے MLA امتیاز جلیل کی جانب سے کانگریس ،NCP کے خلاف دیے گئے بیان پر راشٹر وادی کانگریس مہاراشٹر کے نائب صدر سیّد عبدالقدیر مولانا نے ہی مجلس کے آمدار کو آئینہ دکھاتے ہوئے کہا کہ خود کو مسلم سیاسی جماعت کہنے والی کس کے اشاروں پر کام کر رہی ہے یہ واضح ہو چکا ہے۔ اگر یہ واقعی مسلمانوں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنے والی ہوتی تو میں پوچھنا چاہتا ہوں MLA امتیاز جلیل اور اُن کے قائدین سے کہ وہ قوم کو جواب دے کہ گذشتہ مہاراشٹر اسمبلی انتخابات میں پورے مہاراشٹر سے جیت درج کرانے والے صرف ۳ حلقے مالےگائوں ، بھیونڈی اور اورنگ آباد ہیں۔ ان تینوں حلقوں پر اگر مجلس اپنے امید واروں کو اُتارتی تو بات سمجھ میں آتی ہے۔

پر انھوں نے پورے مہاراشٹر میں 24-25 حلقوں میں اپنے امیدواروں کو اُتارا، اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ےہ کتنے مسلمانوں کے حامی ہے، ان کا مقصد سےکولر ووٹوں کا بٹوارا کر کے فرقہ پرستوں کو فائدہ پہنچانا تھا۔جس میں وہ کامیاب بھی ہو گئے۔

پورے مہاراشٹر سے 60 لاکھ مسلم ووٹنگ ہوئی ۔ جس مےں سے صرف 5 لاکھ ووٹ MIM کوملے۔ سےّد عبدالقدےر مولانا نے مزےد کہا کہ ملک مےں جو نفرت کا ماحول پےدا ہوا ہے ےہ مجلس اتحاد المسلمےن کے قائدےن کے طرف سے نفرت انگےز ، شر انگےزبےانات کی وجہ سے ہوا ہے۔جن کے بےانات سے فرقہ پرست اےک جگہ آگئے اور فرقہ پرستوں نے برادران ِ وطن میں مسلمانوں کے تعلق سے بدگمانی پےدا کی۔ گذشتہ سال اورنگ آباد مےں ہوا فساد ےہ کس کی ملی بھگت تھی یہ بھی کھل کر سامنے آ چکا ہے۔ان کی پالیسی تھی میں مارتا ہوں تم سمجھا لینا۔جس میں یہ نا کام ہو چکے ہےں۔ان فساد متاثرےن کو شہر کی مختلف تنظےموں کی جانب سے خاص طور سے جمعےۃ علماء ہند نے بازآباد کاری مےں نماےا کردار ادا کیا۔آخر مےں سےّد عبدالقدےر مولانا نے اپنے پرےس نوٹ میں کہا کہ مسلمان اپنے ووٹوں کا بٹوارا ہونے سے بچائے کہ جو پارٹی آندھرا پردیش سے آئی ہے وہ وہاں پر 8 سے 9 حلقوں پر اپنے امےد وار اتارتی ہے وہےں مہاراشٹر مےں جس کی کوئی پکڑ نہیں وہ 24 سے 25 حلقوں پر اپنے امید واروں کو اتارتی ہے۔ اس سے ےہ واضح ہوتا ہے کہ انھوں نے سےکولر ووٹوں کا سودا کر نے کے لئے فرقہ پرست جماعتوں سے معاہدہ کیا ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading