ناندیڑ:(عبدالرحمن):رہبر انگلش میڈیم اسکول کے سالانہ گیدرنگ کا شہر کے کسم سبھا گرہ میں کامیاب انعقاد عمل میں آےا۔اس پروگرام میں رہبر اسکول کے بچوں نے شاندار تعلیمی و ثقافتی مظاہرے پیش کرتے ہوئے حاضرین کے دل جیت لئے ۔مظاہروں کے بعد انعامات کی تقسیم بھی عمل میں آئی۔

تفصیلات کے مطابق نونہالان ملت کو انگریزی میڈیم کے ذریعہ معےاری تعلیم و تربیت فراہم کرنے کی غرض سے نوسال قبل ’فینکس ایجو کیشنل ، کلچرل اینڈسوشیل ویلفیئر سوسائٹی ناندیڑ‘ کی جانب سے شہر میں ’رہبر انگلش میڈےم اسکول‘ قائم کیا گیا ۔پرعزم ووژنری مینجمنٹ اور باصلاحےت ٹےچنگ اسٹاف کے ذریعہ اسکول میں طلباء و طالبات کی نہ صرف نصابی تعلیم کا نظم ہے بلکہ ان کے ہمہ گےر ارتقاء کے لئے مسلسل جدو جہد کی جاتی ہے۔اس ضمن میں سال بھر کئی نصابی، ہم نصابی وغیر نصابی سرگرمیاں اور ثقافتی پروگرام منعقد کئے جاتے ہیں۔سائنسی نمائش،حلال کمائی،فینسی ڈرےس مقابلے،کھیل کود مقابلے،تقرےری و تحرےری مقابلے وغےرہ اس کی چند مثالیں ہیں۔ہر تعلیمی سال کے اختتام پر امتحانات سے قبل رہبر اسکول کی جانب سے سالانہ گےدرنگ کا پروگرام لےا جاتا ہے ۔

اس پروگرام میں طلبہ کی سال بھر کی تعلیمی کارکردگی اور صلاحےتوں کا مظاہرہ پیش کےا جاتا ہے۔تعلیمی سال ۔2018-19 کا گےدرنگ پروگرام شہر کے کسم سبھاگرہ میں آج 20 مارچ کو منعقد ہوا۔اس پروگرام کی صدارت مشہور ماہر تعلیم و مفکر اور انٹےگرل ےونےورسٹی لکھنو کے شعبہ تعلیم کے سابق ڈین پروفےسرڈاکٹر شیخ عظیم الدین نے کی۔مہمانان خصوصی کی حیثیت سے ناندیڑ کے بلاک ایجوکیشن آفیسر اشوک دیوکارے ،نائب قاضی آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈناندیڑ مولانا مفتی عبدالرزاق صاحب مظاہری اور اے ڈی آئی شنکر انگلے مدعو تھے۔اس موقع پر رہبر اسکول کی مینجمنٹ کمیٹی کے ذمہ دارن ڈاکٹر جاوید اقبال،نواب علی خان،عبدالساجد؛ اسکول کی پرنسپال ارم فاطمہ اور تمام معلمات موجود تھے۔
تقریب میں رہبر اسکول کے طلبا و طالبات، اولےائے طلبہ اور عوام الناس نے کثےر تعداد میں شرکت کی۔ رہبر اسکول کے طلباء و طالبات نے نظموں، تقاریر، ڈراموں،مکالموں وغیرہ کی شکل میں بہترین انداز میں اپنے تعلیمی و ثقافتی مظاہرے پیش کئے.

۔خصوصاً مختلف نغموں کی دھن پر پیش کئے گئے ننھے بچوں کے پرفارمنس نے حاضرین کے دل جےت لئے۔مہمان مقررین نے اہم عنوانات کے تحت طلبہ اور سرپرستوں کی رہنمائی کی۔ تعلیمی و ثقافتی مظاہروں کے بعد طلبہ میں مہمانان کے ہاتھوں انعامات تقسیم کئے گئے۔اولےائے طلبہ اور عوام الناس نے اس گےدرنگ کے پروگرام کی خوب ستائش کرتے ہوئے رہبر اسکول کی انتظامی کمیٹی اور تدریسی و غےر تدریسی عملہ کو مبارکباد پیش کی۔