ناندیڑ: راجستھانی ایجوکیشن سوسائٹی کی جانب سے 28 تا 30 مارچ دماغی امراض میں مبتلا بچوں کےلئے سہ روزہ طبی کیمپ

ناندیڑ:(عبدالرحمن):دماغی ا مراض میں مبتلا نیز دماغی طور پر کمزور بچوں کے معائنے اورعلاج کے لئے 28 تا 30 مارچ 2019 ء طبی کیمپ کا انعقاد راجستھانی ایجوکیشن سوسائٹی کی جانب سے عمل میں آرہا ہے۔ اس کیمپ میں ممبئی کے ماہر ڈاکٹرز بچوں کے معائنے اور علاج کریں گے۔مذکورہ معلومات راجستھانی ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر اوم پرکاش گلڈا نے ایک پریس کانفرنس میں دی ۔اس موقع پر نائب صدر رام نارائن کابرا ، سیکریٹری پرکاش مال پانی اور رام لال باہیتی ودیگرموجود تھے۔ واضح رہے کہ دماغی طور پر کمزور اور دماغی امراض میں مبتلا بچوں کی زندگیوں میں خوشیاں لانے کے مقصد سے، ایسے بچوں کے سرپرستوں اور خاندان والوں کو تسلی دینے اور ان میں امید کی کرن پیدا کرنے کی خاطر پچھلے کئی سالوں سے راجستھانی ایجوکیشن سوسائٹی اور دیگر رضاکارانہ تنظیمیں مسلسل جدوجہد کر رہی ہے۔ سوسائٹی کی جانب سے 28-29-30 مارچ کو ایک خصوصی طبی کیمپ منعقد کیا جارہا ہے۔ اس کیمپ میں دماغی امراض میں مبتلاء بچوں کی تشخیص اور علاج کیاجائے گا۔ سوسائٹی کی جانب سے اپنی نوعیت کا یہ 18 واں کیمپ ہوگا۔ اس سے قبل منعقدہ کیمپوں میں 4329 مریضو ں نے استفادہ کیا۔ اس کیمپ کے لئے خصوصی طور پر پیڈیا ٹرک نیو رو لوجسٹ ڈاکٹر انیتا ہیگڑے، ان کے معاون ڈاکٹر لکشمی کانت بجاج اور ان کی ٹیم خدمات انجام دیں گے۔ جن بچوں کا چلتے ہوئے توازن بگڑ جاتا ہے، جھٹکے آتے ہیں، جن بچوں کو آٹزم جیسا دماغی مرض لاحق ہے نیز جسمانی طور پر معذور بچوں کا اس کیمپ میں معائنہ و علاج کیا جائے گا۔ کیمپ میں آنکھوں کا معائنہ اور آپریشن کے ساتھ ساتھ مفت چشمے تقسیم کئے جائے گے۔ اس کے علاوہ ہڈیوں کا بھی آپریشن کیاجائے گا۔ سوسائٹی کی جانب سے ذہنی معذور بچوں کے سرپرستوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس کیمپ سے ضرور استفادہ کریں۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading