نئی دہلی : کانگرس نے یوم پاکستان کے موقعے پر وزیر اعظم نریندر کے ذریعے مبارکباد بھیجے جانے سے جڑی خبروں کو لے کر آج تیکھا حملہ بولا اور کہا کہ ‘مودی جی یہ لو لیٹر لکھنا بند کرنا چاہئے ‘۔
پارٹی اہم ترجمان رندیپ سرجیوالا نے ٹویٹ کر کہا،’ جناب 56، (نریندر مودی) ساڑی- شال – یوم پاک آئی ایس آئی کو پٹھانکوٹ بلانے کیلئے مشہور ہیں لیکن اب خودساختہ چوکیدار نے عمران خان کو لکھے خط کو چوری چھپے ملک کو نہیں بتایا اور پاکستان کی طرف کی جارہی دہشت گردی کے بارے میں ایک لفظ نہیں کہا۔جھوٹی چھاتی تھپتھپانا اور آنکھیں دکھانا محض عوام اور میڈیا کو کیلئے چھلاوا ہے ۔
غور طلب ہے کہ پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے جمعہ کو دعویٰ کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کا خط انہیں ملا ہے ۔ جس میں کہا گیا ہے کہ میں یوم پاکستان کے موقعے پر پاکستان کے عوام کو مبارکباد دیتا ہوں ۔ جس کے جواب میں اب کانگرس کے قومی ترجمان رندیپ سرجیوالا نے حملہ بولا ہے ۔
#RandeepSurjewala #Congress #BJP #NarendraModi #LoveLatter #PakistanDay #UrduNews Randeep Singh Surjewala Indian Youth Congress Indian National Congress