الفرقان سیمی انگلش اسکول میں رنگارنگ ثقافتی تقریب منعقد

ناندیڑ:(عبدالرحمن):الفرقان سیمی انگلش اسکول اور حضرت عمر فاروقؓ اردو ہائی اسکول کا مشترکہ ثقافتی جلسہ اور سالانہ گےدرنگ پروگرام کا شاندار انعقاد عمل میں آےا۔طلبہ کے ہمہ پہلو ارتقاء کے تحت منعقدہ اس پروگرام میں الفرقان سیمی انگلش اسکول اور حضرت عمر فاروقؓ اردو ہائی اسکول کے طلباء و طالبات نے دلچسپ اور شاندار تعلیمی و ثقافتی مظاہرے پیش کئے ۔طلبہ نے حمد،نعت،نظمیں،ترانے،حب الوطنی کے گےت،تقاریر،مکالمے،ڈرامے وغےرہ پیش کرتے ہوئے سامعین کے دل جیت لئے۔

خصوصاً مختلف نغموں کی دھن پر طلبہ کے عملی مظاہروں نے سامعین کو بے حد متاثر کےا۔اس موقع پر حضرت عمر فاروقؓ اردو ہائی اسکول کے پرنسپال محمد رضوان،الفرقان سیمی انگلش اسکول کی پرنسپال قانتہ رخسانہ ،معلم محمد مشتاق،معلمات جبین سلطانہ،نعیم النساء بیگم،اسماء بیگم،عرشےہ دردانہ،غفرانہ بیگم،رعنا ثمرین ،آفرین،ثنا آفرین، ثمینہ کوثر،راحمہ کوثر سمےت دونوں اسکولوں کے تدریسی وغےر تدریسی عملہ کے اراکین موجود تھے

۔اس ثقافتی پروگرام میں اولیائے طلبہ اور عوام الناس نے کثےر تعداد میں شرکت کرتے ہوئے طلبہ کے مظاہروں سے خوب لطف حاصل کےا اور بچوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔پرنسپالز محمد رضوان اور قانتہ رخسانہ نے تمام مہمانان کا شکرےہ ادا کےا۔اس ضمن میں اپنے خےالات کا اظہار کرتے ہوئے پرنسپال رخسانہ نے کہا کہ نونہالان ملت کو سیمی انگلش میڈیم کے ذریعہ معےاری تعلیم و تربےت کے زےورسے آراستہ کرنے کی غرض سے دیگلور ناکہ کے محسن کالونی میں ’الفرقان سیمی انگلش اسکول ‘کا قےام عمل میں لاےا گےا ہے ۔اپنے قےام کے روز اول سے ہی اسکول بچوں کی تعلیم و تربےت کے ساتھ ساتھ ان کے ہمہ جہت ارتقاء کےلئے کوشاں ہے۔درس و تدریس،تعلیم و تربےت اور امتحانات کے ساتھ ساتھ مختلف ہم نصابی،غےر نصابی اور ثقافتی سرگرمےاں اسکول کی جانب سے منعقد کی جاتی ہیں ۔علاوہ ازیں بچوں کی جسمانی تربےت اور کھیل کود پر بھی توجہ دی جاتی ہے۔ہر تعلیمی سال کے اختتام پر الفرقان اسکول کی جانب سے سالانہ گےدرنگ اور ثقافتی پروگرام منعقد کیا جاتا ہے ۔اسی سلسلہ میں یہ ثقافتی پروگرام منعقد کیا گیا ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading