ناندیڑ: تمام غیر قانونی کاروبار بند کرنے ایم آئی ایم کامطالبہ

ناندیڑ: 4مارچ (ورق تازہ نیوز)ناندیڑشہرو ضلع میں غیر قانونی کاروبار عروج پر ہے جس کی وجہ سے عوام کو تکالیف ہورہی ہے اور جرائم میں اضافہ بھی ہوا ہے۔

اس تعلق سے مجلس اتحاد المسلمین کے ناندیڑ شہر جنوب صدر جناب محمد انور حسین عرف انو بھائی نے ناندیڑ ریجن کے آئی جی کو ایک میمورنڈم دیتے ہوئے ان سے کہا کہ شہرمیں جوامٹکہ اور دیگر غیر قانونی کاروبار جیسے گٹکھے کی فروخت بھی بڑے پیمانے پر جار ی ہے ۔

پولیس اورمحصول و فوڈ اینڈڈرگس انتظامیہ ان تمام کاروبار سے اچھی طرح واقف ہے لیکن وہ اس جانب کوئی توجہ نہیں دے رہے ہیں جس کی وجہ سے غیر قانونی کاروبار کرنے والے ما مافیا کے حوصلے بلند ہے۔ انو بھائی نے میمورنڈم میں مزید کہا کہ اگر جلد سے جلد ان تمام غیر قانونی کاروبار کو بند نہیں کیا گیا تو ایم آئی ایم قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے غیر قانونی کاروبار کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرے گی اس دوران اگر کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما ہوتا ہے تو اس کے لئے انتظامی ذمہ دار رہے گا۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading