ناندیڑ: شوہر نے بیوی اور ایک سالہ بیٹے کو کنویں میں ڈھکیل کرجان سے ماردیا

ناندیڑ: 4 مارچ (ورق تازہ نیوز) شوہر نے بیوی پر شک و شبہ کرتے ہوئے اسے اور اپنے ایک سالہ بچے کو رات کے اندھیرے میں کنویں میں پھینک کر جان سے مار دیا اور اس کے بعد خود پولیس سٹیشن پہنچ کر اپنے جرم کا اقبال کرلیا ۔

پولیس ذرائع کے مطابق اردھاپور تعلقہ کے موضع لہان کے ساکن لے راجیش شری منگلے کو اپنی بیوی الکا پر کے کردار پرشک وشبہہ تھااسلئے کل شب اسے اور اپنے بیٹے کو بھی کنویں میںڈھکیل کر دونوں کوجان سے ماردیا ۔ اردھاپور میں قاضی انیس کے کھیت میں موجود کنویں میں کل شب راجیش نے اپنی بیوی اور ایک سال کے بیٹے روپیش کو لایااور دونوں کو کنویں میںڈھکیل دیا ۔ اسکے بعدخود پولس اسٹیشن پہنچ کرا سکی اطلاع دی ۔

پولس نے رات 2 بجے الکا کی نعش کنویں سے نکالی گئی مگر آج صبح تک ایک سالہ روپیش کی نعش دستیاب نہیں ہوئی ۔ راجیش کوشک ہےکہ روپیش اسکا بیٹا نہیں ہے کسی اور کی اولاد ہے ۔ پولیس نے اس معاملے میں تعزیرات ہند کی دفعہ 302 کے تحت قتل کا مقدمہ درج کیاگیا ہے ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading