ناندیڑ: تاجروں پرلٹیروں کاحملہ‘مارپیٹ کرکے 90ہزار کی رقم چھین کرفرار

ناندیڑ:یکمفروری ۔(ورق تازہ نیوز)حمایت نگر تعلقہ میں کل شب دو تاجر کو کچھ افراد نے مار پیٹ کر کے ان سے نقد رقم چھین لی ۔ اس واقعہ کے بعد تاجروں میں خوف و ہراس کا ماحول ہے ۔تفصیل کے مطابق حمایت نگر شہر کے عمر چوک علاقے میں شنکر ٹریڈنگ کمپنی کے ڈائریکٹر روزمرہ کی طرح دن بھر کا کاروبار کر کے سرنجنی گاو¿ں کی طرف رات نو بج کر 15 منٹ کو جا رہے تھے ۔دکان بند کر کرموٹرسائیکل پر جارہے نوجوان تاجر اویناش شنکر سنگم وار‘ سنیل شنکر پر31 جنوری کی شب ساڑھے نو بجے سرنجی روڈ پر گیس گوڈاو¿ن کے سامنے نامعلوم افراد نے حملہ کردیا۔ حملہ آوروں نے پہلے ان کی گاڑی کے سامنے کتا چھوڑ کر گاڑی کو روک دیا گاڑی کے سامنے کتا جانے پر انھوںنے اپنی گاڑی کو روک دیا اسی وقت وہاں چھپ کر بیٹھے لٹیروں نے اچانک ان پر لکڑی اور لوہے کی سلاخ سے حملہ کردیا اور ر گاڑی پر بیٹھے شخص سے نقد رقم کا بیاگ چھین لیااورفرار ہوگئے ۔اس کے بعد ان تاجروں کو عقب سے آرہے دیگر گاڑی سواروں نے حمایت نگر کے دیہی ہسپتال میں داخل کروایا۔اویناش کے سر میں گہری چوٹ لگنے سے انہیں ٹانکے لگے ہیں اور انیل کے ہاتھ میں گہری چوٹ لگنے سے ہڈی ٹوٹ گئی۔ان دونوں کو ابتدائی علاج کے بعد ناندیڑ کے سرکاری دواخانے میں داخل کیا گیا ہے ۔اس واقعے کی اطلاع ملتے ہی حمایت نگر پولیس اسٹیشن کے پی ای رویندر بور سے‘ جمعدار بالا جیل لک شلوار راجہ نے جائے واقعہ پر پہنچ کر زخمیوں سے پوچھ تاچھ کی۔ پولیس ان لٹیروں کو تلاش کرنے میں مصروف ہے

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading