ناندیڑ:یکمفروری ۔(ورق تازہ نیوز)ناندیڑکے گرودوارہ کے درشن کے لئے ہی شروع کردہ سچکھنڈ ایکسپریس اور شری گنگا نگر ایکسپریس ٹرینوں کو پلیٹ فارم نمبر ایک پر جگہ دی جائے اس مطالبے کیلئے آج جمعہ کو ساوتھ سینٹر ریلوے ناندیڑ کے ایڈیشنل مینیجر کو ایک میمورنڈم دیا گیا۔ گزشتہ تین چار مہینوں سے پنجاب سے آنے والی سچکھنڈ ایکسپریس اور شری گنگا نگر ایکسپریس کو پلیٹ فارم نمبر چار پرٹھہرایا جا رہا ہے۔ ان ٹرینوں میں 40 تا 36 گھنٹوں کا سفر کر کے مسافر ناندیڑ پہنچتے ہیں لیکن انہیں چار نمبر پلیٹ فارم سے ایک نمبر پلیٹ فارم مین گیٹ پر آنے کے لئے کافی دشواری ہو رہی ہے کیونکہ انھیں تمام سامان (لگیج) ایک نمبرپلیٹ فارم پرلاناپڑتا ہے۔ زائرین میں چھوٹے بچے اور معمر خواتین بزرگ شامل ہےں اس لئے انہیں کافی دشواری پیش آ رہی ہے ۔ پلیٹ فارم نمبر 4 سے گرودوارہ جانے کے لئے مسافروں کو کافی دقت ہورہی ہے ۔ انہیں اسٹیڈیم روڈ وی آئی پی راستہ‘ انا بھاو¿ ساٹھے چوک ہنگولی گیٹ اوور بریج سے گزر کر چکھلواڑی سے گزرتے ہوئے گرودوارہ پہنچنا پڑا ہے جس کے لیے آٹو رکشہ اور دیگر سواری والے بھی زائد پیسے وصول کر رہے ہیں ۔ان تمام وجوہات کو مدنظر رکھتے ہوئے مدنظر رکھتے ہوئے ان دونوں ایکسپریس ٹرینوں کو پلیٹ فارم نمبر ایک پر ایک ٹھہرنے کا نظم کیا جائے ۔ طرح کا مطالبہ گرو دوارہ بورڈ کے رکن گرمیت سنگھ مہاجن‘ راجندر سنگھ پجاری‘من پریت سنگھ کنجی والے‘ رنجیت سنگھ گل وریندر سنگھ بیدی ستنام سنگھ گل‘ جرنیل سنگھ گاڑی والے اور دیگر میں کیا ہے۔