ناندیڑ: انتقال پُرملال

ناندیڑ:5/مارچ ۔( ورقِ تازہ نیوز) مرحوم عبدالقدیر المکھا شاہی ساکن بڑی درگاہ گاڑی پورہ ناندیڑ کی اہلیہ محترمہ کا آج اتوار 5 مارچ کی صبح مختصر سی علالت کے باعث 72 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا ۔

انکی نماز جنازہ آج ہی بعد نماز عصر مسجد بڑی درگاہ شریف ، گاڑی پورہ میں ادا کی جائے گی اور اسی مسجد کے قبرستان میں تدفین ہوگی۔

انکے شوہر مرحوم عبدالقدیر کا تین سال قبل شب برات کے دوسرے دن انتقال ہوا تھا ۔ آللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ مرحومہ کی مغفرت کرے ۔