ناندیڑ: الرحمت اینگلو اردو اسکول میں ’سائنسی میلہ‘کا کامیاب انعقاد

ناندیڑ:(عبدالرحمن):دیگلور ناکہ کے معروف تعلیمی ادارے ’الرحمت اینگلو اردو اسکول‘ میں سائنسی میلہ کا انعقاد عمل میں آیا۔مختلف موضوعات اور تصورات کے تحت منعقدہ اس سائنسی میلہ میں الرحمت اینگلو اردو اسکول کے طلبہ نے معلوماتی ماڈلز،چارٹس وغیرہ پیش کرتے ہوئے ناظرین کو خوب متاثر کےا۔اس ضمن میں جانکاری دےتے ہوئے الرحمت اینگلو اردو اسکول کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شیخ ربانی نے بتایا کہ ان کا اسکول طلبہ کی تعلیم و تربےت کے ساتھ ساتھ ان کے ہمہ جہت ارتقاء کے لئے مسلسل کوشاں رہتا ہے۔اس ضمن میںہم نصابی و غےر نصابی سرگرمےوں کے علاوہ کھیل کود اور ثقافتی پروگرام بھی لئے جاتے ہیں۔

آج منعقدہ سائنسی میلہ بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔طلبہ میں سائنسی طرز فکر،منطقی طرز استدلال اور تحقیقی طرز عمل پیدا کرنے کی غرض سے اس سائنسی میلہ کا اہتمام کیا گیا تھا۔’جونیئر ڈاکٹرز‘،’جونیئر سائنٹسٹس‘ اور جونیئر انجینئرز ‘تھےمس کے تحت ےہ سائنسی میلہ لےا گےا تھا۔’جونیئر ڈاکٹرز ‘تھیم کے تحت بچوں نے انسانی جسم کی اندرونی و بےرونی ساخت،دل ،دماغ،گردے وغےرہ انسانی اعضاء کے کام وغےرہ پر مبنی ماڈلز ،چارٹس اور خاکے پیش کرتے ہوئے داد و تحسین حاصل کی۔

’جونیئر انجینئرز‘ تھیم کے تحت طلبہ نے معروف عمارات کے ماڈلز،انجینئرنگ کے مختلف تصورات پر مبنی نمونے پیش کئے۔اسی طرح جونیئر سائنٹسٹس تصور کے تحت طلبہ نے مختلف سائنسی نظریات،ماحولیاتی مسائل،آبی چکر، گلوبل وارمنگ وغےرہ پر مبنی ماڈلز،چارٹس اور خاکے پیش کئے تھے۔سرپرستوں اور علاقہ کی عوام نے کثےر تعداد میں الرحمت اینگلو اردو اسکول پہنچ کر اس سائنسی میلہ کا مشاہدہ کےا اور طلبہ کی حوصلہ افزائی کی۔سائنسی میلہ کے کامےاب انعقاد کےلئے سرپرستوں نے الرحمت اینگلو اردو اسکول کی پرنسپال نکہت فاطمہ،وائیس پرنسپال ثمرین بیگم سمیت تمام معلمات کو مبارکباد پیش کی اوران کی کاوشوں کو سراہا۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading