ناندیڑ:گٹکھا معاملے پر اتوارہ پولس اسٹیشن کا”ڈی بی“ دستہ برخاست

ناندیڑ:30۔مئی۔(ورق تازہ نیوز)اتوارہ پولس اسٹیشن حدود کے دیگلورناکہ سے متصل علاقہ میں ناندیڑ ریجن کے آئی جی کے خصوصی دستہ نے گٹکھے کے گودام پرچھاپہ مارکر گٹکھااورنقدرقم ضبط کی تھی جس کے بعد اتوارہ کا جرائم تلاش دستہ کو برخاست کردیاگیا ہے۔دیگلورناکہ سے متصل عیدگاہ کمان کے پاس گٹکھے کاگودام ہے ۔

جہاں پر آئی جی کے خصوصی دستے اور اتوارہ پولس نے چھاپہ ماراتھا اورمحمدعظیم محمداقبال کے گودام سے تقریبا ڈھائی لاکھ روپے مالیت کاگٹکھا ضبط کیا۔اس معاملے کو آئی جی نے سنجیدگی سے لیتے ہوئے نوٹس جاری کیا۔حالانکہ نوٹس میں کیاکہاگیا ہے اسکی اطلاع نہیں ہے ۔اسلئے اتوارہ پولس اسٹیشن کاجرائم تلاش دستہ(ڈی بی) کو برخاست کردیاگیاہے ۔اس دستہ میںشامل افراد کو ہٹاکر انکی جگہ نئے افرادکوشامل کیاجائے گا تاکہ گٹکھے اور دیگر غیرقانونی پرقابو پایاجاسکے ۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading