10 جون کے بعد کورونا میں اضافہ ، نجومیوں کی پیش قیاسی

متھرا۔ 30 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ملک کے متعدد نامور نجومیوں نے پیش قیاسی کی ہے کہ کم سے کم ستمبر تک کورونا وائرس / کووڈ۔19 کوئی راحت نہیں ملے گی، البتہ متاثرین کی تعداد کے بارے میں ان کے مابین اختلاف پایا گیا۔ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کیلئے ملک 25 مارچ سے لاک ڈا ون میں ہے ، ہفتہ تک اس وباءسے مجموعی طور پر 1.7 لاکھ افراد متاثر اور دیگر تقریباً 5,000 فوت ہوچکے ہیں۔

ٹورنٹو کے ممتاز نجومی دویا بھوجک نے کہا کہ ’اگست 2020ءکے بعد کووڈ۔ 19 کے اثرات میں کمی کا آغاز ہوگا لیکن وباءکے مکمل خاتمہ کیلئے مزید کچھ وقت درکار ہوگا‘۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب اعمال کا نتیجہ ہے اور قدرت ہمیں ایک سبق دے رہی ہے کیونکہ ہم مادر کرہ ارض کے تحفظ کو مکمل طور پر فراموش کرچکے ہیں۔جئے پور کے سینئر نجومی نے جون کے بعد صورتحال میں مزید تبدیلی کی پیش قیاسی کی ہے اور کہا کہ عطارد اور مشتری کی گردش میں تبدیلی ہوگی ۔ متھرا کے نجومی پون نشانت اور ان کی ہمشیرہ نسبتی شالینی دیویدی نے کہا کہ ستمبر تک کوئی توقع نہ کیجئے۔ 10 جون کے بعد کووڈ ۔19 کیسیس میں اضافہ ممکن ہے۔